خطبات محمود (جلد 37) — Page 367
$1956 367 34 خطبات محمود جلد نمبر 37 حضرت خلیفتہ المسیح الاول کی اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی وصیت اس وصیت سے حضرت خلیفہ اول کی اولاد کے اعتراضات اور غیر مبائعین کے خیالات کی واضح تردید ہو جاتی ہے (فرموده 31 راگست 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو حال ہی میں جو فتنہ پیدا ہوا ہے اس کے متعلق ایک شہادت ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب کی الفضل میں شائع ہوئی ہے۔ڈاکٹر صاحب میاں عبدالسلام صاحب مرحوم کے ساتھ سندھ میں زمین کے ٹھیکہ میں شریک رہے ہیں۔انہوں نے بیان کیا ہے کہ میاں عبدالوہاب نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اپنی اولاد کے لیے دنیوی ترقیات کی دعا فرمائی تھی۔لیکن ہمارے ابا نے اپنی اولاد کو خدا تعالیٰ کے سپرد کیا۔یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود لیہ السلام کی اولاد کو دین کی خدمت کی توفیق نہیں ملی۔1 یہ تو عبدالوہاب کی روایت تھی۔اب ایک اور روایت ان کے ایک بھتیجے یعنی میاں عبدالسلام صاحب مرحوم کے ایک لڑکے کی ملی ہے۔