خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 325

خطبات محمود جلد نمبر 37 325 $1956 پھر ہر چیز کا میلان ہوتا ہے۔ایمان کا بھی میلان ہوتا ہے، نفاق کا بھی میلان ہوتا ہے اور کفر کا بھی میلان ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص ایک نبی کی کسی پیشگوئی کے متعلق یہ کہتا ہے کہ جھوٹی نکلی ہے تو اگر اُس کے متعلق یہ کہا جائے کہ وہ اس کی باقی پیشگوئیوں کو بھی درست تسلیم نہیں کرتا تو ہمیں اس کے ماننے میں کوئی دریغ نہیں ہو گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے کہ آپ نے اپنی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمُ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ کہ دعوی نبوت سے پہلے میں تم میں ایک لمبی عمر 6 گزار چکا ہوں کیا تم میں عقل نہیں کہ میری اس زندگی پر غور کرو۔اب اگر کوئی شخص کہہ دے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نَعُوذُ بِاللهِ فلاں بُرائی تھی تو اس کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اُس نے صرف یہ کہا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں فلاں برائی ہے باقی برائیوں کا کی تو اُس نے ذکر نہیں کیا۔بلکہ اگر وہ آپ کی طرف ایک جھوٹ منسوب کرتا ہے تو وہ آپ کی طرف لاکھوں اور کروڑوں جھوٹ بھی منسوب کر سکتا ہے۔بہر حال جو بات اُس کے متعلق معلوم ہو چکی ہے وہ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاءُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ میں آ جائے گی اور جو بات معلوم نہیں لیکن اُس کے متعلق کہی جاتی ہے وہ وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ اَكْبَرُ من آجائے گی۔یعنی اگر کسی کے اندر تھوڑا سا گند پایا جانا ثابت ہو جائے تو اُس کے اندر زیادہ گند کا پایا جانا بھی ماننا پڑے گا۔پس دوستوں کو صرف اُن باتوں کی طرف ہی نہیں دیکھنا چاہیے جو منافق کہتا ہے بلکہ انہیں اُن باتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے جو اُس کے اندر مخفی ہوتی ہیں کیونکہ وہ ان سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔انہی منافقوں کو دیکھ لو جنہوں نے اب فتنہ برپا کیا ہے ان کے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔ایک منافق نے میاں بشیر احمد صاحب کے متعلق ایک بات بیان کی تھی۔جب ہم نے راولپنڈی کے مربی سے دریافت کیا کہ اُس نے فلاں شخص کو اپنے ہاں کیوں ٹھہرایا؟ تو اُس نے بیان کیا کہ اُس منافق نے میاں بشیر احمد صاحب کے متعلق فلاں بات بیان کی تھی جس کی وجہ سے میں نے اسے اپنے پاس ٹھہرنے کی اجازت دے دی۔لیکن میاں بشیر احمد صاحب سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سب جھوٹ ہے۔بہرحال