خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 600 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 600

$1956 600 خطبات محمود جلد نمبر 37 ذلیل لیکن ایسی مخالفت جو کسی شخص یا قوم کو ذلیل کر دے وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا ثبوت ہوتی ہے۔جیسے پچھلے دنوں ہم میں کچھ منافق پیدا ہو گئے تو غیر احمدی اخبارات نے لکھا کہ معافیاں مانگ مانگ کر ان لوگوں کے ناک رگڑے گئے ہیں لیکن پھر بھی انہیں معافی نہیں ملتی۔اس پتا لگ گیا کہ خدا تعالیٰ ان کے ساتھ نہیں۔اس لیے وہ نہ صرف جماعت کی نظر میں ہوئے بلکہ ان کے دوست اخباروں نے بھی لکھا کہ معافیاں مانگ مانگ کر ان کے ناک بھی رگڑے گئے ہیں لیکن پھر بھی انہیں معاف نہیں کیا جاتا۔اب بتاؤ کہ کیا کبھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مکہ والوں کے آگے ناک رگڑے تھے؟ تاریخ ہمیں یہی بتاتی ہے کہ ناک مکہ والوں نے ہی رگڑے تھے اور انہوں نے ہی گڑ گڑا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے معافی مانگی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر انتہائی مظالم ہوئے لیکن آپ نے مکہ والوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا کیونکہ سچائی آپ کے ساتھ تھی۔آپ جانتے تھے کہ جتنی مخالفت ہو گی اُتنے ہی آپ کے ساتھی بڑھیں گے اور ترقی کریں گے۔دیکھ لو مکہ والے اپنی ساری مخالفت کے باوجود تباہ اور ذلیل ہوئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھی کامیاب و بامراد ہو گئے۔پس اللہ تعالیٰ نے اَطِيْعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ میں ایک بڑا بھاری گر بتایا ہے۔جب تک مسلمانوں نے اس گر کو یاد رکھا وہ جیتے رہے اور اب بھی جماعت احمد یہ جب تک اس گر کو یاد رکھے گی وہ جیتی چلی جائے گی اور دنیا کی کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔اب بھی دیکھ لو تم بہت تھوڑے ہو اور غریب ہو مگر ساری 66 دنیا میں تمہارے ہی مبلغ پھیلے ہوئے ہیں۔ایک دفعہ مصر کے مخالف ترین اخبار " الفتح " نے لکھا تھا کہ تیرہ سو سال میں مسلمانوں میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں مگر غیر مسلموں میں جتنی جی تبلیغ احمدیوں کی ہے اتنی ان بادشاہوں نے بھی نہیں کی۔پس غریب ہونے کے باوجود جماعت احمدیہ کو اس قدر تبلیغ کی توفیق ملنا بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا ہاتھ تمہارے اوپر ہے۔اگر خدا تعالیٰ کا ہاتھ تمہارے اوپر نہ ہوتا تو تم وہ کام نہ کر سکتے جو بڑے بڑے مسلمان بادشاہ بھی نہیں کر سکے۔پس جماعت کے اندر جو تنظیم پائی جاتی ہے وہ اس بات پر دلالت کرتی ہے