خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 568 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 568

$1956 568 49 خطبات محمود جلد نمبر 37 جب بھی کوئی مصیبت آئے تم فوراً خدا تعالیٰ کے سامنے جھکو اور یقین رکھو کہ وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا (فرموده 14 دسمبر 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت فرمائی: وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيوَالِى وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ 1 اس کے بعد فرمایا: دنیا میں لوگوں کے اندر یہ عام احساس پایا جاتا ہے کہ گویا وہ اکیلے ہیں اور اس دنیا میں اُن کا کوئی ساتھی اور دوست نہیں۔اللہ تعالیٰ نے دنیا کی پیدائش کا سلسلہ ہی ایسا رکھا ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ سے نکلتا ہے تو پچھلی تاریخ اُسے بھولی ہوئی ہوتی ہے اور وہ نہیں جانتا کہ ماں کے پیٹ میں جانے سے قبل اُس کی کیا حالت تھی اور اس حالت سے پہلے اُسے کونسی زندگی ملی ہوئی تھی۔پھر وہ مرتا ہے تو اکیلا ہی قبر میں جاتا ہے اور اسے پتا نہیں ہوتا کہ وہاں اسے کیسے ساتھی ملیں گے اور اس کا کیا حال ہو گا۔اُس کے رشتہ دار اور عزیز جو اُس کی