خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 523

$1956 523 خطبات محمود جلد نمبر 37 الصلوة ایک اور نشان دیکھ لیا ہے۔میں نے تو پینتالیس سال کی عمر میں مر جانا تھا مگر اب چار سال جو بڑھے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق بڑھے ہیں اور جب اُنچاسویں سال کے بعد پچاسواں سال گزرا ہو گا تو وہ کہتے ہوں گے میں نے تو پینتالیس سال کی عم میں مر جانا تھا اب یہ پچاسواں سال گزر گیا ہے تو یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق گزرا ہے۔گویا وہ پینتالیس سال تک برابر ہر سال یہ کہتے ہوں گے کہ میں نے خدا تعالیٰ کا نشان دیکھ لیا اور ہر سال جلسہ سالانہ پر ہزاروں ہزار احمدیوں کو آتا دیکھ کر اُن کا ایمان بڑھتا ہو گا۔پس جلسہ سالانہ کو بڑی عظمت حاصل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ ا والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں۔یہ وہ امر ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلائے کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔اس سلسلہ کی بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لیے قومیں تیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آ ملیں گی کیونکہ یہ اس قادر کا فعل ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں“۔2 پس اس جلسہ میں شمولیت بڑے ثواب کا موجب ہے اور مومن تو چھوٹے سے چھوٹے ثواب کو بھی ضائع نہیں ہونے دیتا۔دیکھو یہاں جلسہ سالانہ پر آؤ گے تو ایک تو دین کی باتیں سن لو گے۔دوسرے اپنے کئی احمدی بھائیوں سے مل لو گے۔یہ خدا تعالیٰ کا کتنا بڑا فضل ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ آنے کی وجہ سے دوستوں کے کئی قسم کے کام ہو جاتے ہیں۔پس انہیں چاہیے کہ وہ ابھی سے جلسہ سالانہ پر آنے کی تیاری شروع کریں۔یعنی الی خود بھی تیاری شروع کر دیں اور جن غیر احمدی دوستوں کو وہ اپنے ساتھ لا سکتے ہوں؟ انہیں بھی ابھی سے تحریک کرنا شروع کر دیں۔اگر تحریک کرنے پر کوئی کہے کہ میں تو احمدی نہیں تو اُسے ہو کہ اگر جلسہ نہیں سنو گے تو میلہ ہی دیکھ لینا۔اگر تم انہیں میلہ دیکھنے کے لیے ہی لے آؤ اور یہاں آکر ان کا خدا اور اس کے رسول سے میل ہو جائے تو تمہیں کیسا مزا آئے۔حافظ روشن علی صاحب مرحوم سنایا کرتے تھے کہ جلسہ سالانہ کے ایام میں ایک دفعہ