خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 363

$1956 363 خطبات محمود جلد نمبر 37 اس باغ کے رستہ میں وہ جگہ تھی جہاں محلہ دار الضعفاء بنا تھا۔اس محلہ کے بننے سے پہلے زمین علی شیر صاحب کے پاس تھی اور وہ اس میں شوق سے باغیچہ لگایا کرتے تھے۔ایک لمبی سی سیخ انہوں نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہوتی تھی۔داڑھی بھی بڑی لمبی تھی مگر سلسلہ کے سخت تھے اور ہمیشہ اس تاڑ میں رہتے تھے کہ کوئی احمدی ملے تو اُسے ورغلاؤں۔ایک دفعہ پانچوں بھائی قادیان آئے اور باغ دیکھنے کے لیے چل پڑے۔ان میں سے ایک بھائی تیز قدم اُٹھاتے ہوئے سب سے آگے جا رہا تھا۔مرزا علی شیر نے انہیں دیکھ کر پہچان لیا کہ یہ باہر کے آدمی ہیں اور انہوں نے زور سے آواز دی کہ بھائی صاحب! ذرا میری بات سننا۔اس آواز پر وہ آ گئے۔مرزا علی شیر نے اُن سے کہا آپ یہاں کس طرح آئے ہیں؟ انہوں نے کہا ہم نے سنا تھا کہ مرزا صاحب نے مہدی اور مسیح ہونے کا دعوی کیا ہے اس لیے یہاں ہم اُن کی زیارت کے لیے آئے ہیں کیونکہ ہمیں وہ اپنے دعوی میں بچے معلوم ہوتے ہیں۔وہ کہنے لگا تم اُس کے دھوکے میں کس طرح آگئے۔تم نہیں جانتے یہ تو اس شخص نے اپنی روزی کمانے کے لیے ایک دکان کھول رکھی ہے۔یہ میرا بھائی ہے اور میں اس کے حالات کو خوب جانتا ہوں۔تم تو باہر کے رہنے والے ہو تمہیں اصل حالات کا کیا علم ہوسکتا ہے۔تم اس کے دھو کے میں نہ آنا ورنہ نقصان اٹھاؤ گے۔وہ احمدی دوست مرزا علی شیر کی یہ بات سن کر بڑے شوق سے آگے بڑھے اور کہنے لگے کہ ذرا دست پنجہ تو لے لیں۔اُس نے سمجھا کہ میری باتوں کا اس پر اثر ہو گیا ہے اور میری بزرگی کا یہ قائل ہو گیا ہے کیونکہ ان کی عادت تھی کہ وہ باتیں بھی کرتے جاتے اور ساتھ ساتھ سُبْحَانَ اللهِ اور اَسْتَغْفِرُ اللہ بھی کہتے جاتے۔اُس نے بڑے شوق سے اپنا ہاتھ بڑھایا اور سمجھا کہ آج ایک اچھا شکار میرے قابو آ گیا ہے۔انہوں نے زور سے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا اور اپنے باقی چاروں بھائیوں کو زور زور سے آوازیں دینی شروع کر دیں کہ جلدی آنا ایک ضروری کام ہے۔ہمارے ماموں نے سمجھا کہ اس پر میری بات کا اثر ہو گیا ہے اور اب یہ اپنے بھائیوں کو اس لیے بلا رہا ہے کہ انہیں بتائے کہ یہ ٹھیک کہہ رہا ہے اور وہ اپنے دل میں بڑے خوش ہوئے کہ آج میرا حربہ کارگر ثابت ہوا ہے۔مگر جب ان کے بھائی وہاں پہنچ گئے تو وہ کہنے لگے ہم قرآن اور حدیث میں پڑھا کرتے تھے کہ دنیا میں