خطبات محمود (جلد 37) — Page 176
$1956 176 خطبات محمود جلد نمبر 37 بار بار انہیں توجہ دلاتا رہا کہ جلدی کوٹھی بناؤ اور وہ ہمیشہ یہی کہتے کہ آپ کے آنے تک بن جائے گی۔جب میں واپس آیا تو کو کوٹھی بن چکی تھی مگر اُس میں پانی اور بجلی کا انتظام نہیں تھا۔اسی وجہ سے مجھے جلدی ربوہ آنا پڑا۔یہاں گرمی زیادہ تھی اور اس کا طبیعت پر بُرا اثر ہوا۔بہر حال میں نے پھر وہاں کے دوستوں سے کہنا شروع کیا کہ کوشش کرو کہ بجلی لگ جائے اور روشنی اور پنکھے کا انتظام ہو جائے۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ستمبر میں لگ جائیں گے۔مگر ستمبر کا سارا مہینہ گزر گیا اور پنکھے نہ لگے۔پھر اکتوبر میں خط لکھے تو جواب آیا کہ اگلے ہفتہ لگ جائیں گے۔مگر اگلا ہفتہ بھی خالی گزر گیا۔پھر خط لکھے تو جواب آیا بس اگلے ہفتے لگ جائیں گے مگر پھر بھی نہ لگے اور اس طرح اکتوبر کا مہینہ بھی گزر گیا۔پھر انہوں نے کہنا شروع کیا کہ نومبر میں لگ جائیں گے اور ہر بار یہی کہتے کہ اگلے ہفتہ لگ جائیں گے مگر نومبر بھی گزر گیا اور ان کا اگلا ہفتہ نہ آیا۔پھر دسمبر کا مہینہ شروع ہو گیا اور پھر انہوں نے یہی کہنا شروع کر دیا کہ بس اگلے ہفتے لگ جائیں گے۔آخر جلسہ پر وہاں سے دوست آئے تو میں نے اُن سے کہا کہ اگلے ہفتہ کے کوئی معنے ہونے چاہیں۔اتنا عرصہ گزر گیا اور آپ نے کوئی کام نہیں کیا۔کہنے لگے بس اب جنوری میں بجلی آ جائے گی اور پنکھے لگ جائیں گے۔چنانچہ جنوری میں پھر ان سے خط و کتابت شروع ہوئی اور جواب آیا کہ بس لگ گئی۔میں نے پوچھا کہ لگ گئی سے مراد کیا ہے؟ کہنے لگے لگ گئی سے مراد یہ ہے کہ محکمہ والوں نے بجلی لگانے کا پکا وعدہ کر لیا ہے۔غرض انہی وعدوں میں جنوری کا مہینہ گزرا۔پھر فروری کا مہینہ گزر گیا اور مارچ شروع ہو گیا۔مارچ میں جب وہ مجلس شورای پر آئے تو میں نے کہا کہ خدا کا خوف کرو۔اتنا معمولی کام بھی تم سے نہیں ہو سکا۔اس پر شیخ عبدالحق صاحب انجنیئر جنہوں نے بڑی محنت سے کوٹھی کا کام کیا ہے اور گو اُن سے بعض غفلتیں بھی ہوتی رہی ہیں مگر وہ ہمارے شکریہ اور دعا کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ اب واپس جاتے ہی کام مکمل ہو جائے گا اور آپ کو تار بھجوا دوں گا۔چنانچہ اتنی بات تو سیچ نکلی کہ اُن کی طرف سے تار آ گیا کہ بجلی لگ گئی ہے۔مگر ساتھ ہی ایک دوسرا تار آ گیا کہ جماعت کو کوٹھی کی سخت ضرورت ہے ہمیں استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔مگر یہ نہ لکھا کہ کتنے کمروں کی ضرورت ہے اور کب تک ضرورت ہے۔گویا وہ جو خیال تھا کہ شورای کے بعد