خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 174 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 174

$1956 174 15 خطبات محمود جلد نمبر 37 موجودہ ایام میں خصوصیت کے ساتھ دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ مجھے صحت والی اور کام کرنے والی زندگی عطا فرمائے اگر اللہ تعالیٰ کوئی بشارت دے تو مومن کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنی دعاؤں اور جد وجہد کو اور بھی تیز کر دے (فرموده 13 را پریل 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " کراچی سے آنے کے بعد پہلے ستمبر اور اکتوبر کے کچھ دن طبیعت خراب رہی۔اس کے بعد اچھی ہونی شروع ہو گئی اور دسمبر میں تو بہت ہی اچھی ہو گئی مٹی کہ جلسہ سالانہ پر میں نے کئی گھنٹہ تک تقریریں کیں۔پھر جنوری میں بھی طبیعت اچھی رہی لیکن فروری کے آخر میں خراب ہونی شروع ہوئی اور اس کا سلسلہ چلتا چلا گیا۔یہاں تک کہ مارچ میں شورای ہوئی اور اس کے بوجھ کی وجہ سے طبیعت ایسی بگڑی کہ فالج کے حملہ کے بعد بھی پہلے دو چار دن چھوڑ کر اتنی طبیعت نہیں بگڑی تھی جتنی اس وقت بگردی۔زیادہ تر یہ خیال ہے کہ میرے معالج ڈاکٹر کی مجھے ایک چٹھی آئی تھی جس میں اُس نے لکھا تھا کہ آپ تقریریں جتنی چاہیں کریں