خطبات محمود (جلد 37) — Page 537
$1956 537 46 خطبات محمود جلد نمبر 37 دوست تحریک جدید کے وعدے بھجوانے میں سستی سے کام نہ لیں اور پہلے سے بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائیں خدا تعالیٰ نے ہمارے لیے خوشیوں کے دن مقدر کر رکھے ہیں ان کو قریب لانے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ قربانی کرنی چاہیے (فرموده 23 نومبر 1956ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: قریباً ایک ماہ ہوا میں نے تحریک جدید کے چندہ کے لیے جماعت کے دوستوں کو تحریک کی تھی۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال وعدوں کی آمد اتنی نہیں جتنی گزشتہ سال تھی۔مثلاً گزشتہ سال تحریک جدید کے چندہ کے سارے وعدے تو چار لاکھ روپیہ کے تھے لیکن آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تینتیس ہزار کے وعدے آچکے تھے۔اس کے مقابلہ میں اس سال آج کی تاریخ تک ایک لاکھ تیرہ ہزار کے وعدے آئے ہیں۔اس کے بعد خطبہ دیکھنے