خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 453 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 453

خطبات محمود جلد نمبر 37 453 $1956 ہے جو آجکل چونکہ ہماری جماعت میں بھی ایک فتنہ شروع ہے اس لیے میں اپنی جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا ہوں کہ اصل طریق یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ وہ تمہیں سچا مومن بنائے۔اگر اللہ تعالیٰ تمہیں سچا مومن بنا دے گا تو اگر جماعت سے دو شخص نکلیں گے تو دو ہزار اور آ جائیں گے۔پچھلے دنوں چند آدمی ہماری جماعت سے نکلے تو اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی تعداد ان کے بدلہ میں ہمیں دے دی۔چنانچہ ایک ہزار سے زیادہ افراد ہماری جماعت میں پچھلے دنوں داخل ہو چکے ہیں اور تازہ اطلاعات جو غیر ملکوں سے آ رہی ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ انتہائی مشرقی ممالک میں ایک بڑی تعداد افراد کی احمدیت میں داخل ہوئی ان سے نکلنے والے آدمیوں سے بہت زیادہ ہے۔پس خدا تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور وہ پورا ہو کر رہنے والا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کے خلاف نئے معنے نہ کیے جائیں۔قرآن کریم کہتا ہے کہ اگر واقع میں کوئی شخص نظام دینی سے الگ ہوتا ہے تو ہم اس کے بدلہ میں ایک قوم لاتے ہیں۔اب اگر تم واقع میں کسی کو مرتد سمجھتے ہو تو دیکھ لو کہ قرآنی کے مطابق اُس کے بدلہ میں ایک قوم آئی ہے یا نہیں؟ اگر اُس کے بدلہ میں ایک قوم آ گئی ہے تو وہ واقع میں مرتد ہے اور اگر اُس کے بدلہ میں ایک قوم نہیں آئی تو وہ مرتد نہیں۔اور اگر کوئی شخص قرآن کریم کی رُو سے مرتد نہیں اور تم اُسے مرتد کہتے پھرتے ہو تو یہ قرآن کریم کی تضحیک ہے کیونکہ ایک طرف تم اُسے مرتد کہتے ہو اور دوسری طرف تمہیں اُس کے بدلہ میں کوئی قوم نہیں ملتی اور اس طرح قرآنی وعدہ جھوٹا ماننا پڑتا ہے۔وعده پھر ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ قرآن کریم نے یہ نہیں کہا کہ مرتد کو قتل کر دو۔اس نے صرف اتنا کہا ہے کہ اگر کوئی نظام دینی سے الگ ہو جائے تو اُس کے جانے پر ہم ایک کام کریں گے اور وہ یہ ہے کہ ہم ایک نئی قوم کو مسلمان کر دیں گے۔مولوی کہتے ہیں کہ اسلام میں مرتد کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں تو انہیں تھپڑ مارنے کا حکم نہیں۔قرآن کریم نے صرف اتنا کہا ہے کہ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمِ اگر وه واقع میں مرتد ہے تو ہم اُس کے بدلہ میں ایک نئی قوم اسلام میں داخل کر دیں گے۔وف عربی زبان میں زور دینے کے لیے بھی آتا ہے۔گویا اس آیت کے یہ معنے 66