خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 446 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 446

446 $1956 خطبات محمود جلد نمبر 37 کی عظمت ظاہر ہو گی اور لوگوں پر واضح ہو جائے گا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر حملہ کرنے والے جھوٹے ہیں۔مباہلہ کا ہتھیار عیسائیت میں موجود نہیں لیکن اسلام میں موجود ہے۔اور اس موقع پر اس سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ڈوئی کے اعلان کی وجہ سے امریکہ بھر میں شور پڑ گیا تھا اور بیسیوں اخباروں اور رسالوں نے ان خبروں کو شائع کیا تھا۔اب بھی اُسی طرح اس کتاب کے مصنف کو مباہلہ کا چیلنج دیا جائے تو ملک میں پھر زندگی پیدا ہو جائے گی اور وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کی صداقت کا ایک اور ثبوت مل جائے گا۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حفاظت کا وعدہ کیا ہوا ہے۔اس لیے عیسائیوں سے کہو کہ ہم قرآن کریم کا یہ دعوی تمہارے سامنے پیش کرتے ہیں تم پہلے ہم سے مباحثہ کر لو اور اپنے اعتراضات پیش کرو۔ہم ان باتوں کا رڈ کریں گے اور بتائیں گے کہ ان سے بھی بدتر باتیں تمہارے ہاں موجود می ہیں۔پھر تم اُن کا جواب دے لینا۔اور اگر مباحثہ کے بعد بھی تم اپنے دعوی پر قائم رہو تو ہم سے مباہلہ کر لو۔خدا تعالیٰ خود جھوٹے کو تباہ کر دے گا اور دوسرے فریق کی سچائی کو ظاہر کر دے گا۔یہ طریق ایسا ہے کہ اس سے امریکہ اور ہندوؤں دونوں پر اسلام کا رُعب قائم ہو جائے گا۔ہندوؤں کو الزامی جواب دینے کے لیے میں نے اس لیے کہا ہے کہ انہوں نے اس امریکن کی کتاب کو شائع کیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دوسرے کو تیر مارے اور وہ تیر اُسے زخمی نہ کرے لیکن ایک دوسرا آدمی جو تیر اُٹھا لائے اور اُسے دوسرے کے سینہ میں پیوست کر دے تو زیادہ ظالم وہ ہے جس نے گرا ہوا تیر اُٹھایا اور دوسرے کے سینہ میں چھو دیا۔یہ کتاب بھی امریکہ کے کسی عیسائی نے شائع کی تھی مگر امریکہ کی کتاب تو امریکہ میں رہ گئی ہندوؤں نے اس کا ترجمہ کر کے مسلمانوں تک پہنچایا اور اس طرح ان کی تکلیف کا موجب ہوئے۔پس یہ گالیاں ہندوؤں نے مسلمانوں تک پہنچا کر اپنے ذمہ لے لی ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ اس کتاب کے ایک ایڈیشن میں جو ہندوستان میں شائع ہو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کے ساتھ ساتھ ہندو مذہب کے پول بھی کھولے جائیں۔اور