خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 447

$1956 447 خطبات محمود جلد نمبر 37 دوسرے ایڈیشن میں دفاع کے ساتھ ساتھ عیسائیت کے پول کھولے جائیں کیونکہ اس کتاب کا اصل مصنف عیسائی ہے۔اس کے بعد اس کتاب کے لکھنے والوں اور شائع کرنے والوں کو چیلنج کی کیا جائے کہ وہ ہمارے ساتھ بحث کر لیں اور اس کے بعد اگر اُن میں طاقت ہو تو ہم مباہلہ کر لیں تا کہ خدا تعالیٰ کی طاقت انہیں نظر آ جائے۔اگر یہ طریق اختیار کیا جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ یورپ، امریکہ اور ہندوستان تینوں کے لیے یہ طریق ہدایت کا موجب ہو گا۔ہندوستان بیشک آزاد ہو گیا ہے مگر اب بھی وہ یورپ کی طرف میلان رکھتا ہے۔اگر یورپ اور امریکہ میں شور مچ گیا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنے والوں کو احمدیوں نے خوب لتاڑا ہے اور انہیں مباحثہ اور مباہلہ کا چیلنج دیا ہے تو ہندوستان کے اخبارات بھی شور مچانے لگ جی جائیں گے اور وہ بھی وہی باتیں شائع کرنے لگ جائیں گے جو یورپ اور امریکہ کے اخبارات میں شائع ہو رہی ہوں گی اور اس سے ہندوؤں کے کان کھڑے ہو جائیں گے اور وہ سمجھ لیں گے کہ احمدی پیچھا نہیں چھوڑا کرتے۔اگر ان کے رسول پر حملہ کیا گیا تو وہ اُس وقت تک حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے جب تک انہیں گھر تک نہ پہنچا لیں۔اسی طرح آئندہ کے لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرنے اور مسلمانوں پر حملہ کرنے میں احتیاط سے الفضل 22 نومبر 1956ء) وہ کام لیں گے“۔1 : المائدة : 68 2 كنز العمال جلد 16 صفحه 661 تا 664 مطبوعه دمشق 2012ء 3 : السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 128،127۔مطبوعه مصر 1935ء 4 مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين 5 : مذہبی رہنما: نیو یارک کی ایک فرم نے ”ذہبی راہنماؤں کی سوانح عمریاں“ کے نام۔ایک کتاب شائع کی۔ہندوستان میں اس کا اردو ترجمہ بھارت کے ایک صوبہ کے گورنر مسٹر منشی بمبئی نے کیا اس کتاب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کی گئی۔تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 213) 6 : ترمذی کتاب الفتن باب ماجاء في تغيير المنكر (الخ)