خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 297

$1956 297 خطبات محمود جلد نمبر 37 بھی ہوا ہے۔قادیان پر ہندوؤں نے حملہ کر کے احمدیوں کو باہر نکال دیا تو خدا تعالیٰ انہیں میرے ذریعہ پوری حفاظت کے ساتھ پاکستان لایا۔ورنہ اُس وقت یہ حالت تھی کہ ہر طرف مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا تھا اور ان کے اموال اور عزتوں کو لوٹا جا رہا تھا۔اُن دنوں فیروز پور سے ایک قافلہ آیا جو لاکھوں افراد پر مشتمل تھا اور پاکستان کے بارڈر کے بالکل قریب آ کر ان میں سے ایک لاکھ افراد کو حملہ آوروں نے قتل کر دیا لیکن قادیان کے کسی احمدی کو خراش تک بھی نہیں آئی۔اُس وقت بھی بعض منافقوں نے کہا تھا کہ خلیفہ دوڑ کر پاکستان چلا گیا ہے او انہیں یہ خیال تک نہ آیا کہ وہ ان کی جانیں بچانے کے لیے انتظام کر رہا ہے اور وہاں سے ان کے لیے ان کے بیوی بچوں کے لیے لاریاں بھجوا رہا ہے۔اب ذرا ہوش آئی ہے تو یہاں بھی کی منافق پیدا ہو رہے ہیں جو کئی باتیں بناتے ہیں۔جب میں تندرست تھا تو یہ لوگ خاموش تھے کیونکہ جانتے تھے کہ میں انہیں جماعت سے جوتیاں لگواؤں گا۔لیکن اب میں بیمار ہو گیا ہوں تو چوہے اپنے بلوں سے باہر نکل آئے ہیں اور انہوں نے خیال کر لیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکوں گا اور وہ میری ٹانگیں آسانی سے کھینچ سکیں گے لیکن وہ بیوقوف یہ نہیں جانتے کہ میں آج سے نہیں بلکہ 1908ء سے خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہوں اور خدا تعالیٰ نے اس وقت سے لے کر اب تک ہر جگہ میری مدد کی ہے۔تم جانتے ہو کہ جب میں خلیفہ ہوا تو مولوی محمد علی صاحب کا جماعت میں بہت زیادہ اثر تھا اور مالدار طبقہ اُن کے ساتھ تھا۔حضرت خلیفۃ اصح الاول جب فوت ہوئے اور مولوی محمد علی صاحب اور ان کے ساتھی لاہور چلے گئے تو جماعت کے خزانہ میں صرف اٹھارہ روپے تھے اور اب خدا کے فضل سے ہمارا سالانہ بجٹ اٹھارہ لاکھ کے قریب ہے۔اگر میں خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں نہ ہوتا تو تم مجھے 1908ء میں مار دیتے۔اور اگر اُس وقت میں کسی وجہ سے بچ گیا تھا تو تم مجھے 1914ء میں مار دیتے جب جماعت کا بااثر اور مالدار طبقہ ایک طرف تھا اور میں دوسری طرف تھا۔پس خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہمیشہ رہا ہے۔اُس نے اُس وقت بھی میری مدد کی جب میں جوان تھا اور طاقتور اور تندرست تھا اور اب بھی وہ میری مدد کرے گا جبکہ میں بوڑھا اور بیمار ہوں۔اس وقت کسی نے منافقت دکھائی تو یاد رکھو! خدا تعالیٰ کی تلوار اسے نیست و نابود کر دے گی