خطبات محمود (جلد 37) — Page 17
خطبات محمود جلد نمبر 37 17 $1956 ہو رہی ہے۔یعنی سائنسدان اوپر کی طرف چڑھ رہا ہے اور مولویوں نے جو مبالغہ کا رنگ مذہب پر چڑھا دیا تھا وہ اُتارا جا رہا ہے۔بہر حال یہ خدا تعالیٰ کا بہت بڑا نشان ہے جو اُس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے تھوڑا عرصہ بعد ہی جبکہ آپ کے دیکھنے والے ابھی موجود ہیں ظاہر کیا ہے۔جو خیالات سینکڑوں سال سے چلے آ رہے تھے انہیں اب مٹایا جا رہا ہے اور حیرت آتی ہے کہ کس طرح دنیا خدائی باتوں کی تصدیق کے لیے تیار ہو رہی ہے۔یہی خبر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ان الفاظ میں دی تھی کہ وَازْ لِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ 4 کہ آخری زمانہ میں جنت متقیوں کے قریب کر دی جائے گی۔یعنی اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ مذہبی باتیں لوگوں کی سمجھ میں آنے لگ جائیں گی اور سائنس مذہب کی جو مخالفت کر رہی ہے وہ آپ ہی آپ ختم ہو جائے گی۔اس طرح متقی لوگوں کے لیے جنت کا حصول بہت آسان (الفضل 3 فروری 1956ء) ہو جائے گا۔1 : مریم : 18 2 : در مشین اُردو صفحہ 130۔زیر عنوان مناجات اور تبلیغ حق 3 : النجم : 9 4 : الشعراء : 91