خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 18

$1956 18 3 خطبات محمود جلد نمبر 37 خدمت اسلام کے لیے آگے آؤ تا تمہیں بھی اسلام کی ترقی کا دن دیکھنا نصیب ہو میری صحت کے لیے پھر خصوصیت سے دعائیں کرو تا اللہ تعالیٰ بیماری کا بقیہ حصہ بھی اپنے فضل سے دور فرمائے (فرموده 20 جنوری 1956ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”جب میں کراچی سے یہاں پہنچا تھا تو چند دن تک تو آرام رہا لیکن اس کے بعد پھر تکلیف شروع ہو گئی اور یہ تکلیف شدید قسم کی تھی مگر جماعت کے دوستوں کی دعاؤں سے اور ان کی گریہ و زاری کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ بعض دن ایسے گزرے بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ بعض ہفتے ایسے گزرے کہ جن میں یوں معلوم ہوتا تھا کہ طبیعت بالکل ساکن اور ہے۔اس کے بعد جلسہ سالانہ آیا۔چونکہ یہ جلسہ سالانہ بیماری کے حملہ کے بعد پہلا جلسہ تھا اس لیے محض اس خیال سے کہ اس موقع پر احباب کے سامنے مجھے تقریریں کرنی پڑیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ دوستوں سے ملاقاتیں بھی کرنی پڑیں گی طبیعت پر ایک بوجھ سا مطمئن