خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 277 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 277

$1956 277 26 خطبات محمود جلد نمبر 37 جماعت میں جب تک اخلاص قائم رہے گا اللہ تعالیٰ اپنی نصرت و تائید کے ذریعہ اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیتا رہے گا (فرمودہ 6 جولائی 1956ء بمقام مری) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” میں نے پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا کہ ہمارا خدا اپنے زندہ ہونے کے ثبوت دیتا چلا جاتا ہے۔چنانچہ اس ہفتہ بھی برابر اس کی تائید میں خطوط آتے رہے۔ایک تو پھر اُس غیر ملک سے جس کا میں نے پچھلے خطبہ میں ذکر کیا تھا خط آیا ہے کہ ہم ایک اور احمدی کے پاس گئے اور اُس نے پریس کے لیے سو پونڈ دے دیا۔اس طرح اور لوگ بھی چندہ دے رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پریس کا معاملہ اب جلدی سمجھ جائے گا۔اسی طرح پاکستان سے بھی غیر ملکی مشنوں کے متعلق امدادی خطوط آتے رہے۔ایک خط باہر سے آیا ہے جس میں ایک دوست نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے پانچ سو پونڈ غیر ملکی مشنوں کی امداد کے لیے میں جمع کرا دیئے ہیں۔گویا اس وقت تک بیرونی ملکوں سے قریباً بارہ سو پونڈ تک