خطبات محمود (جلد 37) — Page 223
$1956 223 خطبات محمود جلد نمبر 37 اور کسی علاقہ کے مسلمان کو بھی ہم اپنی دعا سے محروم نہیں کرتے۔یہ کتنا عظیم الشان فائدہ۔جو اس دعا کے نتیجہ میں حاصل ہوتا ہے۔کسی نے کہا ہے کہ كُلُّ صَيْدِ فِي جَوْفِ الفَرَاءِ فَرَاء 2 کے پیٹ میں سارے شکار شامل ہیں۔اسی طرح یہ دعا ایسی ہے کہ نہ آقا اس سے باہر رہتا ہے اور نہ اُمت محمدیہ کا کوئی اور فرد باہر رہتا ہے۔پس یہ ایک نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا حربہ ہے جس کے استعمال میں غفلت نہیں کرنی چاہیے۔اور اتنی کثرت کے ساتھ دعائیں کرنی چاہیں کہ اللہ تعالیٰ کی غیرت بھڑک اُٹھے اور وہ مسلمانوں کی ترقی کے سامان پیدا فرمائے۔اور جس طرح اُس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت میں کیا تھا اُسی طرح وہ اب بھی کرے۔چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے موسی آئے جو اسحاق کی نسل میں سے تھے۔اسی طرح داؤد آئے ، سلیمان آئے ، حز قیل آئے ، یرمیاہ آئے ، یسعیاہ آئے ، زکریا آئے ، عیسی آئے۔یہ سارے کے سارے حضرت اسحاق کی نسل میں سے تھے۔پھر جس طرح کہتے ہیں سُنار کی ایک لوہار کی اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیج دیا جو اِن ساروں سے بڑھ گئے۔اسی طرح یورپین قوموں کو جو اب طاقت حاصل ہے یہ ان وعدوں کی وجہ سے ہے جو اسحاق کی نسل سے کیے گئے تھے۔اگر اب اسمعیل کی نسل سے اُس کے وعدے پورے ہونے شروع ہو جائیں تو یہ اس طرح ختم ہو جائیں جس طرح حزقیل ، یرمیاہ ، یسعیاہ ، کریا اور بیچی وغیرہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے کے ساتھ ختم ہو گئے تھے اور کو وہ شان و شوکت حاصل ہو جائے گی جو مسلمانوں کے خواب و خیال میں الفضل 29 مئی 1956ء) اسلام بھی نہیں ہے۔1 : الاحزاب : 57 2 : الْفَرَاءُ: حمار الوحش : جنگلی گدھا (لسان العرب جلد 7 صفحہ 46 زیر لفظ " الْفَرَةُ)