خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 222 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 222

خطبات محمود جلد نمبر 37 222 $1956 سوراخ سے اشرفیوں کی تھیلی نکال لی گئی تھی وہ بھی دل برداشتہ اور کمزور ہو جائیں۔پس آجکل خصوصیت سے درود پڑھنا چاہیے۔اس کے نتیجہ میں یقیناً اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوں گے اور خود درود پڑھنے والے کی روحانیت میں بھی ترقی ہو گی۔جب کوئی شخص درود پڑھتا ہے تو خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آتی ہے اور وہ کہتا ہے کہ جب میرا یہ کمزور بندہ میرا کام کر رہا اور میرے رسول کے لیے دعائیں کر رہا ہے تو میں طاقتور خدا ہو کر اس کی کیوں مدد نہ کروں۔پس جو کچھ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مانگتا ہے اس میں وہ خود بھی حصہ دار ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ وہ درود کی دعا میں بھی شامل ہوتا ہے چنانچہ جب وہ کہتا ہے اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدِ تو جو بھی سچا مسلمان ہے وہ آلِ رسول میں شامل ہو جاتا ہے۔اور جب وہ دعائیں کرتا ہے تو ساری دنیا کی آل محمد کے لیے کرتا ہے جس میں وہ خود بھی شامل ہوتا ہے۔پس یہ دعا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اتنی نہیں جتنی اپنے لیے ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی دعا ایسی نہیں جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل ہوں اور امت محمدیہ بھی شامل ہو۔صرف درود ایسی دعا ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ساری امت محمدیہ شامل ہے۔یوں تو کوئی مسلمان انڈونیشیا میں رہ رہا ہے، کوئی مصر میں رہ رہا ہے، کوئی شام میں رہ رہا ہے، کوئی لبنان میں رہ رہا ہے، کوئی فلسطین میں رہ رہا ہے، کوئی سعودی عرب میں رہ رہا ہے، کوئی افغانستان میں رہ رہا ہے، کوئی یورپ میں رہ رہا ہے اگر نام لے لے کر دعا کی جائے تو انسان کس کس کے لیے دعا کر سکتا ہے۔لیکن جب ہم درود پڑھتے ہیں تو بغیر نام لیے ہم تمام مسلمانوں کو اپنی دعا میں شامل کر لیتے ہیں۔جب ہم کہتے ہیں اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ تو ہم ہر انڈونیشین مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر چینی مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر فلمی مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر ملائی مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں۔اسی طرح ہر امریکن، ہر انگریز، ہر جرمن، ہر سوس اور ہر ڈچ مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر ہندوستانی مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر پاکستانی مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر ایرانی مسلمان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہر پٹھان کے لیے دعا کرتے ہیں۔غرض دنیا کے کسی ملک