خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 213 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 213

$1956 213 خطبات محمود جلد نمبر 37 أخَذَهَا حَيْثُ وَجَدَهَا 5 یعنی علم اور حکمت کی ہر بات مسلمان کی کھوئی ہوئی چیز ہے وہ جہاں سے بھی ملے اُسے لے لینی چاہیے۔یعنی جو بھی اچھی تعلیم ابراہیم کے صحف میں پائی جاتی۔یا مونٹی کی کتاب میں پائی جاتی ہے یا داؤڈ کے اقوال میں پائی جاتی ہے یا مسیح کے اقوال میں پائی جاتی ہے در حقیقت ظلی پر تو ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مال کا۔پس وہ مسلمان کا مال ہے اور وہ جہاں بھی ملے اسے لے لینا چاہیے۔اگر کسی کی بکری گم ہو جائے اور وہ اُسے جنگل میں مل جائے تو کیا کوئی شخص ہے جو اسے چھوڑ دے؟ وہ فوراً اسے کان سے پکڑ کر اپنے میں لے آئے گا کیونکہ وہ اُس کا مال ہے۔اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ ہر اچھی بات جو کسی مذہب میں پائی جاتی ہے اصل میں وہ تمہاری ہے۔وہ کسی غیر کی چیز نہیں بلکہ تمہاری اپنی کھوئی ہوئی چیز ہے اور تمہارا فرض ہے کہ تمہیں جہاں بھی کوئی ایسی چیز ملے اُسے فوراً لے لو۔روزوں کے متعلق بھی گو قرآن کریم سے پتا لگتا ہے کہ سارے نبیوں کو اس کا حکم دیا گیا تھا مگر در حقیقت پہلے نبیوں کو یہ حکم اس لیے ملا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم ملنے والا تھا۔پس یہ بھی محمدی مال ہے اور مسلمانوں کا فرض قرار دیا گیا ہے کہ انہیں جو بھی اچھی چیز ملے خواہ یہودیت میں ملے یا عیسائیت میں ملے، چین میں ملے یا جاپان میں ملے وہ اسے لے لیا کریں۔کیونکہ اصل میں وہ مال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی امت کا ہے۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان دنوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں، زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کریں اور زیادہ سے زیادہ اس کی برکات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔1 : بخاری کتاب الصوم باب هل يقال رمضان او شهر رمضان 2 : متی باب 17 آیت 21 3 : البقرة: 184 الفضل ومئى 1956ء) 4: کنز العمال كتاب الفضائل في قسم الاقوال حدیث نمبر 1740 5 : ترندی ابواب العلم باب ما جاء في فضل الفقه على العبادة