خطبات محمود (جلد 37)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 643

خطبات محمود (جلد 37) — Page 169

$1956 169 14 خطبات محمود جلد نمبر 37 میری صحت کے لیے خاص طور پر دعائیں کریں جن دوستوں کو اچھی خوا میں آتی ہیں انہیں دعاؤں سے غافل نہیں ہونا چاہیے (فرمودہ 6 اپریل 1956ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: در مجلس شورای سے چند دن پہلے میری طبیعت بحال ہو گئی تھی اور معلوم ہوتا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مطابق ابھی میری کچھ اور زندگی باقی ہے تو میں اُس کی چی دی ہوئی توفیق کے مطابق سلسلہ کا کچھ کام کر سکوں گا لیکن مجلس شورای کے کام نے میری طبیعت پر بوجھ ڈال دیا ہے۔پھر اس کے بعد ملاقاتیں بھی کرنی پڑیں اور لاہور کا سفر بھی کی ہوا جس کی وجہ سے اور بھی کوفت ہوئی۔اِن سب وجوہ کی وجہ سے میری صحت اس قدر برباد ہوئی اور کل صبح تو ایسی حالت تھی کہ میرا خیال تھا کہ اب دو دن کی زندگی بھی میرے لیے ناممکن ہے۔دماغ اتنا پریشان تھا کہ کسی کل بھی سکون نصیب نہیں ہوتا تھا۔کمرہ میں ٹہلتے ٹہلتے پاؤں مشکل ہو جاتے تھے اور کسی چیز کی طرف ذرا سا دیکھنے سے بھی سر چکرا جاتا تھا۔میرے کمرہ میں گھڑی لگی ہوئی ہے۔پہلے عینک لگا کر ٹہلتے ٹہلتے وقت معلوم کر لیتا تھا۔لیکن کل صبح یہ حالت تھی کہ ہر چیز تاریک معلوم ہوتی تھی اور وقت