خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 74 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 74

$1955 74 خطبات محمود جلد نمبر 36 میں نے سمجھا کہ اس رویا میں اقبال کا لفظ بھی جماعتی لحاظ سے اچھا ہے۔اس میں ترقی کی طرف اشارہ ہے۔یعقوب سے بھی میں نے یہی خیال کیا۔حضرت صاحب کے کئی الہامات میں کی مجھے یوسف کہا گیا ہے۔فارسی کے لحاظ سے میں نے سمجھا کہ شاید اس سفر میں فارسی ملک کے لوگوں سے یاکسی فارسی دان سے روابط پیدا ہو جا ئیں۔آج مجھ سے دوستوں نے خواہش کی تھی کہ باہر مسجد میں جا کر جمعہ کی نماز پڑھاؤں۔لیکن میری طبیعت اتنی کمزور ہے کہ ذرا سا چلنے سے بھی چکر آجاتا ہے۔بعض باتوں میں ترقی ہوئی ہے لیکن جب گرمی بڑھ جاتی ہے تو طبیعت سخت خراب ہو جاتی ہے۔اب بھی گرمی بڑھ گئی ہے اور میں نے شکر کیا کہ ڈاکٹروں نے مجھے جانے سے منع کر دیا تھا ورنہ تکلیف ضرور بڑھ جاتی۔اب میرا دماغ کچھ کام کرنے لگ گیا ہے۔نمازوں وغیرہ میں پہلے تو ڈر رہتا تھا کہ بھول نہ جاؤں لیکن اب ایسا کم ہوتا ہے۔کوشش اور ذرا توجہ سے رکعتیں بھی یاد رہتی ہیں اور سورتیں بھی۔خیالات میں بھی اسی قسم کا تسلسل پیدا ہو گیا ہے۔جیسے ایک بات کے ذہن میں آنے سے اُس کے متعلق دوسری باتیں بھی خود بخود ذہن میں آجاتی ہیں۔مثلاً سرا قبال کا نام آیا تو اُس وقت کے سارے واقعات ذہن میں آگئے کہ اس طرح ہم بیٹھے تھے اور فلاں جگہ وقت گزارا تھا۔جس کے معنی یہ ہیں کہ دماغ کچھ کام کرنے لگ گیا ہے۔لاہور میں ڈاکٹروں نے کہا کہ دماغ کی کیفیت بھی بولنے والے آلے کی طرح ہوتی ہے جس میں Reeling اور Dereeling ہوتی ہے۔جب دماغ کو کچھ آرام مل جاتا ہے تو اس میں خیالات کا تسلسل بھی خود بخود شروع ہو جاتا ہے۔آنکھوں پر ابھی تک کوئی اچھا اثر نہیں پڑا۔دومنٹ بھی پڑھوں تو معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے نرو ( NERVE) کھینچ لی ہے۔بالکل اُسی طرح جیسے مرغے کی ٹانگ کٹی ہوئی ہو تو اُس کے پیچے کی رگ پکڑ کر کھینچی جاتی ہے۔اس سے درد شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ عام طور پر میں اخبار بھی پڑھوا کر سن لیتا ہوں۔اس نقص میں ابھی کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔شنوائی میں تھوڑ اسا فائدہ ہوا ہے۔چلنے میں بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔اگر صحت ٹھیک ہو تو آدھ یا پاؤ میل چل سکتا ہوں۔گو اس سے تکان ضرور ہو جائے گی۔“ غیر مطبوعہ مواد از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) 1 : کوچ نرمی، ملائمت ، گدازین، نزاکت (اُردو لغت تاریخی اصول پر جلد 16 صفحہ 946 کراچی جون 1994 ء)