خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 53

$1955 53 خطبات محمود جلد نمبر 36 سزا دی ہے وہ ہم بھی نہیں دے سکتے۔تم تو صرف کتاب ضبط کر سکتے ہو لیکن ہمارا تجربہ یہ ہے کہ جس کتاب کو حکومت ضبط کر لیتی ہے اندر ہی اندر وہ کتاب بکتی رہتی ہے۔لیکن اس کتاب کے متعلق تو مذہبی طور پر حکم دے دیا گیا ہے کہ جب تک مصنف اس میں مناسب اصلاح نہ کرے کوئی احمدی یہ کتاب نہ خریدے۔اب ” مرے کو مارے شاہ مدار “۔جس شخص کو سلسلہ نے یہ سزا دے دی ہے اُسے مزید سزا کیا دی جاسکتی ہے۔پس حقیقت یہ ہے کہ جب جماعت کا کوئی فرد قانون شکنی کرتا ہے تو ہماری اور جماعت کے دوسرے عہد یداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اُسے سزا دیں۔پھر حکومت بھی اُسے سزا دینا چاہتی ہے تو بے شک دے۔اُس نے اپنی مصلحت کو دیکھنا ہے۔بہر حال جماعت کے ہر فرد کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ اگر وہ قانون شکنی کرے گا تو اُسے حکومت بھی سزا دے گی اور سلسلہ بھی سزا دے گا۔کیونکہ اسلامی تعلیم یہی ہے کہ قانون شکنی نہ کرو۔میں امید کرتا ہوں کہ موجودہ حالات میں عت کے افراد اپنے فرائض کو زیادہ تعہد سے پورا کریں گے اور قانون کا احترام باقی لوگوں کی سے زیادہ کریں گے۔“ الفضل 19 فروری 1955ء) 1 يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَا فَتَبَيَّنُوا (الحجرات: 7)