خطبات محمود (جلد 36) — Page 31
$1955 31 4 خطبات محمود جلد نمبر 36 جماعت احمدیہ کے قیام کی اصل غرض یہی ہے کہ اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے۔فرموده 4 فروری 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" ” جماعت احمدیہ کے قیام کی اصل غرض اللہ تعالیٰ نے یہی بتائی ہے کہ اسلامی تعلیم سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے۔جو لوگ مسلمان کہلاتے ہیں اور اسلامی تعلیم کو بھول گئے ہیں اُن کو دوبارہ اسلامی تعلیم سے واقف کیا جائے۔اور جو لوگ ابھی اسلام میں داخل نہیں ہوئے اور انہیں اسلامی تعلیم کی خبر نہیں اُن کو اسلامی تعلیم سے باخبر کیا جائے۔یہ کام بہت اہم ہے۔لیکن ظاہر ہے کہ یہ ایک روحانی کام ہے اور جب بھی دنیوی ترقیات کی رو چلے گی اس کی کشش کم ہو جائے گی۔مثلاً دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ بعض دفعہ ایک رو چلتی ہے جس کے نتیجہ میں لوگ باقی سب کاموں کو چھوڑ کر اس کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں۔لاہور میں کرکٹ کا میچ ہوا تو ہر ایک کو یہی شوق تھا کہ وہ وہاں جا کر کرکٹ کا میچ دیکھے حالانکہ سب لوگ اس کے شوقین نہیں ہوتے۔بعض لوگ تاش کے شوقین ہوتے ہیں، بعض شطرنج کے شوقین ہوتے ہیں، بعض فٹ بال کے شوقین ہوتے ہیں، بعض ٹینس کے شوقین ہوتے ہیں،