خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 292 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 292

$1955 292 خطبات محمود جلد نمبر 36 لَا تُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ 10 که زبان کو جلدی جلدی حرکت نہ دیا کر۔اس کے معنے یہ ہیں کہ وحی زبان پر بھی نازل ہوتی ہے۔اصل میں یہ دو ہری وحی ہوتی ہے۔یہ وحی زبان پر بھی نازل ہوتی ہے اور دل پر بھی اس کا نزول ہوتا ہے تا کہ وہ مضبوط ہو جائے۔لیکن دوسروں کو جو وحی ہوتی ہے وہ بروزی اور خلی طور پر ہوتی ہے۔اس قسم کی ہر وحی قلب پر نازل نہیں ہوتی ہے وہ بعض دفعہ کان پر نازل ہوتی ہے۔مثلاً انسان ایک کلام سنتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا ہے۔یا اُس کی زبان پر کچھ الفاظ جاری ہو جاتے ہیں اور وہ کہتا ہے مجھے الہام ہوا ہے یا یہ کلام میری زبان پر جاری ہوا ہے۔مگر تشریعی انبیاء کی جو وحی ہوتی ہے یا بعض اوقات ظلی اور بروزی انبیاء کی وحی بھی صرف کان اور زبان پر ہی نازل نہیں ہوتی بلکہ وہ ایک ہی وقت میں کان یا زبان اور اس کے ساتھ قلب پر بھی نازل ہوتی ہے۔بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ تین جگہ نازل ہوتی ہے۔ایک تو وہ زبان یا کان پر نازل ہوتی ہے۔دوسرے وہ قلب پر نازل ہوتی ہے اور تیسرے وہ دماغ کی پر نازل ہوتی ہے۔جیسے قرآن کریم میں آتا ہے کہ یہ وحی کتاب مکنون 11 میں ہے۔یعنی یہ وحی ایک طرف تو اس قرآن میں نازل کی گئی ہے اور دوسری طرف اسے انسانی فطرت کے اندر رکھ دیا گیا ہے۔پس تشریعی انبیاء کی وحی زبان یا دل پر نازل ہونے کے علاوہ قلب پر بھی نازل ہوتی ہے اور میخ کی طرح دل میں گڑ جاتی ہے۔میں پہلے بھی یہ واقعہ سنا چکا ہوں کہ گزشتہ عید کے دن انگلینڈ کے ایک ادیب ڈسمنڈ شانے جو وہاں کے بہترین ادیبوں میں شمار ہوتا ہے ایک تقریر کی جس میں اُس نے بتایا کہ محمد رسول اللہ اللہ سب سے بڑے امن پسند نبی تھے۔مگر ہمارے لوگ آپ کو سب سے بڑا امن پسند نبی نہیں مانتے۔بلکہ افسوس ہے کہ خود آپ کے متبع تھوڑے تھوڑے اختلاف پر آپس میں ایک دوسرے کی گردن کاٹنے لگ جاتے ہیں۔(اُس کا ہماری طرف اشارہ تھا ) حالانکہ آپ سب سے بڑ۔امن پسند نبی تھے۔اس تقریر کے موقع پر بہت سے انگریز بھی موجود تھے۔ڈسمنڈ شانے کہا میرے عیسائی دوست جو اس وقت یہاں بیٹھے ہیں کہیں گے کہ تم تو عیسائی ہو پھر تم یہ کیا بات کہہ رہے ہو؟ لیکن میں یہ بات کہنے پر مجبور ہوں کیونکہ میں نے اسلام کا بڑا مطالعہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ محمد رسول اللہ سے زیادہ امن پسند نبی کوئی نہیں تھا۔اس نے پھر کہا کہ لوگ کہیں گے کہ تو تو صلى الله