خطبات محمود (جلد 36) — Page 238
$1955 238 32 خطبات محمود جلد نمبر 36 اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو قریب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام احباب خصوصاً نو جوان دعاؤں میں لگ جائیں (فرموده 11 /نومبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" انسانی تدبیریں اس کی طاقت کے مطابق ہوتی ہیں۔لیکن کبھی کبھی جو کام اس نے کرنا ہوتا ہے وہ اس کی طاقت سے بالا ہوتا ہے۔اور جو کام انسان کی طاقت سے بالا ہو ظاہر ہے کہ وہ تدبیروں سے نہیں چل سکتا۔اس کے لیے تو کوئی تقدیر الہی چاہیے۔اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں دنیا میں ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔خصوصاً جو لوگ خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اس سے دعائیں کرتے ہیں اُن کے لیے وہ تقدیریں زیادہ ظاہر ہوتی ہیں۔گو بعض دفعہ وہ بغیر دعا کے بھی ظاہر ہو جاتی ہیں۔مثلاً دیکھو! انگلستان کی طاقت کو دیکھتے ہوئے کون کہہ سکتا تھا کہ اس طرح سُرعت کے ساتھ ہندوستان اور پاکستان کی حکومتیں بن جائیں گی۔مگر جب وقت آیا اللہ تعالیٰ کی تقدیر ظاہر ہوئی اور انگلستان امریکہ کا محتاج ہو گیا۔اور امریکہ کی توجہ اس طرف ہوئی کہ روسی حملہ کو روکنے کے لیے ایشیا کو آزادی ملنی چاہیے۔انہوں نے انگلستان پر زور دینا شروع کیا اور انگلستان نے محسوس کیا کہ اگر ہم امریکنوں کو خوش نہیں کریں گے تو ہماری مرادیں امریکہ سے بر نہیں آئیں گی۔چنانچہ جو چیز