خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 104 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 104

خطبات محمود جلد نمبر 36 104 $1955 دعا کرتا ہوں جو میرے بعد آنے والے ہیں کہ تو ان کو وساوس سے بچائیو۔کیونکہ صرف اور صرف اس صورت میں ہی میری زندگی فائدہ بخش ثابت ہو سکتی ہے۔عام ط طور پر کہتے ہیں کہ زنجیر کی طاقت اُس کی سب سے کمزور کڑی کی طاقت کے برابر ہوتی ہے۔تو اگر کوئی بھی نسل میں سے بگڑے گا تو سارے سلسلہ کو خراب کرے گا۔وساوس کئی قسم کے ہوتے ہیں۔بعض وساوس ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا پتا ہی نہیں چلتا۔بچوں ہی کو دیکھ لو اگر ان کے دل میں وساوس پیدا ہو رہے ہوں تو وہ بہت حد تک ان کو اپنے دل میں چھپائے رکھتے ہیں۔ایسی چھپی ہوئی چیز کا علاج تو خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے۔پس یہاں یہ دعا سکھائی کہ وساوس پیدا کرنے والے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھ۔اگر ایسا ماحول پیدا ہو جائے جس سے دلوں پر زلزلہ آ جائے اور وساوس پیدا ہوں تو تو ان سے ہماری نسلوں اور ساتھیوں کو بیچا۔گویا مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ - غَيْرِ الْمَغْضُوبِ کے مفہوم کی تشریح ہے۔غرض جو مضمون سورۃ فاتحہ میں تمہید بیان کیا گیا تھا اُسے سارے قرآن کریم میں تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے بعد آخری تین سورتوں میں اور خصوصاً اس سب سے آخری سورۃ میں اس کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔“ (الفضل 8 ستمبر 1955ء) 1: الفاتحة 2 2: الناس: 2 :3 اِنَّ فِى خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِي تَجْرِى في الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَا أَنْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَّا فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ وَتَصْرِيفِ الرِّيحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ تٍ لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (البقره: 165) ه: إِنَّمَا مَثَلُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا كَمَا أَنْزَلْنَهُ مِنَ السَّمَاءِ فَاخْتَلَطَ بِهِ نَبَاتُ الْأَرْضِ مَا يَأْكُلْ النَّاسُ وَالْأَنْعَامُ - (يونس : 25) 5 الفاتحة: 4 6 الفاتحة 7 7: الناس:5