خطبات محمود (جلد 36) — Page 88
$1955 88 15 خطبات محمود جلد نمبر 36 سورۃ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے وہ گر بیان کئے ہیں جن سے کمیونزم اور کیپٹلزم کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے سے اور (فرموده 10 جون 1955 ء بمقام زیورچ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" میں کئی جمعوں سے سورہ فاتحہ کے متعلق یہ بیان کر رہا ہوں کہ اس میں اللہ تعالیٰ نے وہ گر بیان کئے ہیں جن سے کیپٹلزم اور کمیونزم کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔آج بھی اس سلسلہ میں ایک کا کڑی میں نے بیان کرنی تھی۔لیکن بوجہ اس کے کہ ہم سفر کی تیاری کر رہے ہیں طبیعت میں کچھ پریشانی سی ہے۔اس لئے وہ سارے پہلو جو میں بیان کرنا چاہتا تھا بیان نہیں کرتا۔صرف مختصراً کچھ کہہ دیتا ہوں۔آج مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ 1 والا حصہ ہے۔دنیا میں حکومت کی بڑی غرض یہی سمجھی جاتی ہے کہ وہ ہنگامی حالات (Emergencies) میں کام آئے۔عام حالات میں افراد خود اپنا انتظام کر لیتے ہیں۔حکومت کا کام یہی ہوتا ہے کہ جب ایک جتھا اور گروہ یا ایک قوم کوئی شرارت کرے۔تو اس وقت اس کو سنبھال لے۔لیکن عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ حکومت ایسے کام سے عہدہ برآ نہیں ہوتی۔مثلاً 1953 ء میں ہی دیکھو کہ احمدیوں کے خلاف شورش ہوئی۔انکوائری کمیشن