خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 77 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 77

$1955 77 خطبات محمود جلد نمبر 36 پہلی بات سورہ فاتحہ کی پہلی آیت اَلْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ 1 میں بیان کی گئی ہی ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہیں اور اس کی وجہ آیت کے پچھلے حصہ میں بتائی گئی ہے کہ وہ رب العالمین ہے۔یعنی تمام کے تمام افراد کے ساتھ اس کا سلوک ربوبیت کا ہے۔طبیعت کی کمزوری کی وجہ سے ربوبیت اور عالمیت کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔موٹا مفہوم مختصر یہ ہے کہ ہر قسم کی مدح کا وہی مستحق ہوتا ہے اور ہر قسم کی مدح لوگ اُس کی کرتے ہیں جس کی ربوبیت کسی خاص قوم اور فرقہ سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ وسیع ہوتی ہے۔مثلاً امریکہ اور روس کی حکومت ہے۔امریکہ اپنے آپ کو ڈیما کریمی کا لیڈر سمجھتا ہے اور روس اپنے آپ کو عوامی تحریکوں کا لیڈر سمجھتا ہے۔لیکن اگر دونوں کو دیکھا جائے تو امریکنوں کی ساری طاقت امریکنوں کی ترقی پر خرچ ہوتی ہے اور روسیوں کی ساری طاقت روسیوں کی ترقی پر خرچ ہوتی ہے۔روس اُن لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرتا جو دنیا کے دُور کناروں پر بس رہے ہیں اور دنیا کی تمام آسائشوں سے محروم ہیں۔اور نہ امریکہ اس بارے میں کچھ کرتا ہے۔روس کرتا ہے تو یہی کہ اپنے خیالات دوسرے لوگوں میں پھیلا دیتا ہے تا وہ لوگ اپنی حکومت کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔اس طرح اگر امریکن دوسرے لوگوں کو امداد دیتے ہیں تو اس میں بھی ان کے اپنے فوائد مد نظر ہوتے ہیں۔اگر اس امداد سے وہ ملک اپنے حالات کو درست بھی کر لے تو پھر بھی یہ نہیں کہا جا سکے گا کہ امریکہ نے دوسرے لوگوں کی مدد کی۔بلکہ وہ بھی ان کی اپنی ہی مدد ہو گی۔اسی طرح روس بھی ہر دوسرے ملک کو مدد دیتے وقت اپنے فوائد کو بھی ملحوظ رکھتا ہے نہ کہ عوام الناس کے فوائد کو حقیقی مدح اُس وقت ہوتی ہے جب بغیر غرض کے لوگوں کو اونچا کیا جائے۔جیسے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ تمہاری عبادتیں مجھے فائدہ نہیں پہنچاتیں اور تمہاری قربانیوں کا گوشت مجھے نہیں پہنچتا بلکہ تم یا تمہارے ہمسائے کھاتے ہیں۔مجھے صرف تمہارے دل کی صفائی کی ضرورت ہے 2۔حقیقی تعریف کی مستحق وہی حکومت ہوگی جو اس آیت کے ماتحت نظام چلائے گی اور وہی ٹھیک امن قائم کر سکے گی۔مثلاً اگر روس بغیر اپنا رسوخ قائم کرنے کے صرف غرباء کو اٹھانے کے لیے روپیہ خرچ کرے تو یقیناً روس کی سچی محبت قائم ہوگی۔لیکن موجودہ حالات میں حقیقی محبت قائم نہیں ہوتی۔جس کو امریکہ سے فائدہ پہنچ جاتا ہے وہ اُس کی تعریف کرتا ہے جس کو روس سے فائدہ پہنچ جاتا ہے۔وہ