خطبات محمود (جلد 36) — Page 76
$1955 76 76 12 خطبات محمود جلد نمبر 36 دنیا میں امن کے قیام اور کمیونزم کے مقابلہ کے لئے سارے گر سورۂ فاتحہ میں موجود ہیں فرموده 20 مئی 1955ء بمقام زیورچ ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔چند سال ہوئے کہ میں ایک دفعہ برف دیکھنے کے لئے ڈلہوزی گیا۔وہاں پر میں دو پہر کے وقت تھوڑی دیر کے لئے بیٹھا تو مجھے الہام ہوا کہ دنیا میں امن کے قیام اور کمیونزم کے مقابلہ کے لیے سارے گر سورۂ فاتحہ میں موجود ہیں“۔مجھے اس کی تفسیر سمجھائی گئی جو عرفانی طور پر تھی نہ کہ تفصیلی طور پر۔عرفان کے معنے یہ ہیں کہ دل میں ملکہ پیدا کر دیا جاتا ہے۔لیکن وہ تفصیل الفاظ میں نہیں نازل ہوتی۔کچھ دنوں کے بعد دوستوں سے اس کا ذکر آیا اور وہ پوچھتے رہے کہ اس کی کیا تفسیر ہے۔میں نے کہا کہ میں کبھی اس کے متعلق مفصل رسالہ لکھوں گا۔خصوصاً جب مخالف دعوی کرے کہ اُس کے پاس اِن دونوں کا جواب موجود ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کی مشیت تھی کہ مجھے اب تک یہ رسالہ لکھنے کا موقع نہ ملا۔اب جبکہ میں بیمار ہو گیا ہوں اور بظاہر اس کا موقع ملنا مشکل ہے میں نے مناسب سمجھا کہ خواہ اشارہ ہی چند الفاظ میں ہو میں اس کا مضمون بیان کرتا رہوں تا وہ علماء کے کام آئے اور وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔