خطبات محمود (جلد 36) — Page 72
$1955 10 272 خطبات محمود جلد نمبر 36 فارسی خودایسی زبان ہے کہ جسے عربی اور اُردو آتی ہو وہ ایک دو ماہ کے اندر اندر آسانی سے اسے سیکھ سکتا ہے (فرمودہ 29 اپریل 1955ء بمقام ملیر کراچی ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اس بیماری میں دو نقص اور پیدا ہو گئے ہیں۔ایک تو میرے بائیں کان کی شنوائی بہت کم ہوگئی ہے اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص مجھ سے بات کر رہا ہوتا ہے اور بات کر کے چلا بھی جاتا ہے لیکن میں پھر بھی بات کرتا رہتا ہوں اور اُس کے پاؤں کی آہٹ یا کپڑوں کی سرسراہٹ تک محسوس نہیں کرتا یہاں تک کہ میری بیوی یا بچے مجھے بتاتے ہیں کہ وہ تو چلا گیا ہے۔اسی طرح بائیں آنکھ کی نظر میں بھی اثر پڑا ہے۔جب میں کسی چیز کو دیکھتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اُس کا بائیں طرف کا حصہ غائب ہے اور ایک طرف کا حصہ نظر آتا ہے۔اترسوں کی بات ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک مکان اس طرز کا ہے جیسے یہاں دو منزلہ مکان چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔میں اُس مکان کے اوپر کے ایک حصہ میں ہوں۔میرے ساتھ ایک اور شخص بھی ہے جسے میں جانتا نہیں۔میں نے دیکھا کہ مکان کے نیچے ایک کمرے میں ڈاکٹر اقبال مرحوم اور شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی دونوں باتیں کر رہے ہیں اور فارسی اشعار