خطبات محمود (جلد 36) — Page 54
$1955 54 6 خطبات محمود جلد نمبر 36 تحریک جدید کے وعدوں میں ابھی تک سوالاکھ روپے کی کمی ہے۔میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اب ایسا قدم اُٹھائے جس سے پہلی شرمندگی دور ہو سکے (فرموده 18 فروری 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میں کئی دنوں سے گھٹنے کے درد کی وجہ سے نماز کے لئے مسجد میں نہیں آسکا۔رات بے کلی سے گزری ہے اور اب بھی پوری طرح آرام نہیں آیا۔اس کے علاوہ بارہ تیرہ دن ہو گئے میرے پیٹ پر ایک پھنسی نکلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سجدہ وغیرہ آسانی سے نہیں کر سکتا۔ابھی تک یہ تکلیف بھی دُور نہیں ہوئی۔بظاہر یہ پھنسی ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن پھر پیپ پڑ جاتی ہے۔پھر ٹھیک ہو جاتی ہے اور پھر پیپ پڑ جاتی ہے۔اس کی وجہ سے میرے لئے بیٹھنا یا سجدہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔اس لئے میں خطبہ بھی بیٹھے ہوئے دے رہا ہوں اور نماز میں بیٹھ کر ہی پڑھاؤں گا۔میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ یہ جمعہ تحریک جدید کے وعدوں کے لحاظ سے آخری جمعہ ہے۔تحریک جدید کے وعدوں کی آخری تاریخ 23 فروری ہے اور آج 18 فروری ہے۔گویا اگلا جمعہ 25 فروری کو آئے گا اور 25 فروری تک تحریک جدید کے وعدوں