خطبات محمود (جلد 36) — Page 300
$1955 300 38 خطبات محمود جلد نمبر 36 ربوہ کے دوست جلسہ سالانہ پر مہمانوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے اور انہیں آرام پہنچانے کی کوشش کیا کریں (فرموده 23 دسمبر 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔وو بارش کے بعد چند دنوں سے جو سردی میں زیادتی ہو گئی ہے وہ بیماری کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔یوں بھی صحت کی کمزوری کی وجہ سے میں عام طور پر زیادہ سردی محسوس کرتا ہوں۔اور سردی کی نسبت گرمی تو اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔کیونکہ بیماری اور کمزوری کی وجہ سے جسم میں قوت اور مقاومت کم ہوگئی ہے۔لیکن آجکل تو یہ کیفیت ہے کہ سارا دن مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا میری ہڈیاں بھی برف کی بنی ہوئی ہیں۔پھر جلسہ سالانہ کی آمد کی وجہ سے بھی طبیعت میں گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے کیونکہ بیماری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مجھے جلسہ میں احباب کے سامنے بولنے کا موقع ملے گا۔اسی طرح دوستوں سے ملاقات کا خیال کر کے بھی طبیعت پر بار محسوس ہوتا ہے۔کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ میں اس بوجھ کے اٹھانے کے قابل بھی ہوں گا یا نہیں۔اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ مجھے خطبہ بہت مختصر کرنا چاہیے تا کہ طبیعت پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔