خطبات محمود (جلد 36) — Page 282
$1955 282 خطبات محمود جلد نمبر 36 آ جائے گا۔بڑی چیز یہ ہے کہ تمہیں خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہوگی اور اُس کے حصول کے بعد دنیا کی بڑی سے بڑی نعماء بھی انسان کی نگاہ میں حقیر ہوتی ہیں۔پس گو بظاہر وہ دن دور ہے لیکن اگر تم قربانیوں میں ترقی کرتے گئے اور اپنے ایمانوں کو تم نے مضبوط بنالیا تو اللہ تعالیٰ اُس دن کو قریب لے آئے گا اور وہ لوگوں کے دلوں کو کھول دے گا۔اور اُس کے فرشتے لوگوں کے دلوں میں آپ تحریک شروع کر دیں گے۔اور جب خدا تعالیٰ کے فرشتے تحریک کریں گے تو لوگ مخالفت چھوڑ کر تمہارے دوست بن جائیں گے اور تم سے محبت اور پیار کرنے لگ جائیں گے۔پس تم اپنے اندر ہمت پیدا کرو اور خدا تعالیٰ کے اس وعدہ پر یقین رکھو کہ اسلام اور احمدیت نے دنیا پر غالب آنا ہے۔اگر یہ فتح تمہارے ہاتھوں سے آئے تو رسول کریم ﷺ کی شفاعت تمہارے لیے وقف ہوگی کیونکہ تم اسلام کی کمزوری کو قوت سے اور اس کی شکست کو فتح سے بدل دو گے۔خدا تعالیٰ کہے گا کہ گو قرآن کریم میں نے نازل کیا ہے لیکن اس کو دنیا میں قائم ان لوگوں نے کیا ہے۔پس اس کی برکات تم پر ایسے رنگ میں نازل ہوں گی کہ تم اس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرو گے اور وہ تمہاری اولا د کو بھی ترقیات بخشے گا۔میں جہاں نو جوانوں سے یہ کہتا ہوں کہ وہ اپنی زندگیاں سلسلہ کی خدمت کے لیے وقف کریں۔وہاں میں دوستوں سے یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ در دصاحب چونکہ زیادہ عرصہ باہر رہے ہیں اس لیے وہ اپنی اولاد کی تربیت کا خیال نہیں رکھ سکے۔ان کا صرف ایک لڑکا تھا جس نے کسی قدر تعلیم حاصل کر لی تھی لیکن وہ بھاگ گیا۔ان کے باقی بچے چھوٹے چھوٹے ہیں اور چھٹی چھٹی ساتویں ساتویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔صرف ایک لڑکا فرسٹ ائیر میں پڑھتا ہے۔دوست ان کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دینی اور دنیوی دونوں قسم کی تعلیم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا وہ اپنے باپ سے بھی بڑھ کر سلسلہ کی خدمت کریں۔ان کے نانا میاں عبد اللہ صاحب سنوری حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاص پیاروں میں سے تھے۔اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم دعا کریں کہ خدا تعالیٰ اس خاندان کو ضائع ہونے سے بچائے اور انہیں دینی اور دنیوی علوم سے متمتع فرما کر سلسلہ کی زیادہ سے زیادہ