خطبات محمود (جلد 36) — Page 10
خطبات محمود جلد نمبر 36 $1955 10 2 جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کر لینا چاہیئے کہ وہ محنت سے کام کرے گا۔عقل سے محنت کرے گا اور اپنے آپ کو ہر کام کے نتیجہ کا ذمہ وار قرار دے گا۔وو فرموده 21 جنوری 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔گزشتہ سے پیوستہ جمعہ میں نے نزلہ کے حملہ کے بعد پڑھایا تھا۔لیکن شاید اس وجہ سے کہ ابھی مجھے جمعہ نہیں پڑھانا چاہیے تھا یا خطبہ لمبا ہو گیا۔اس کے بعد مجھ پر نزلہ کا شدید حملہ ہوا۔اس حملہ کی وجہ سے میں گزشتہ جمعہ نہیں پڑھا سکا تھا۔اور اب بھی جیسا کہ میری آواز سے ظاہر ہے گلا پوری طرح صاف نہیں ہوا اور میں زیادہ بولنے کے قابل نہیں ہوں۔زکام ملک میں وبا کے طور پر پھیلا ہوا ہے۔مجھے ان ایام میں متعدد خطوط ایسے آئے ہیں جن میں زکام اور نزلہ کی شکایت کا ذکر تھا اور قریباً اسی کیفیت کا زکام اور نزلہ تھا جیسے مجھے ہوا۔یعنی ایک کے بعد دوسرا حملہ ہوا اور پندرہ بیس دن تک برابر یہ عارضہ لاحق رہا۔میرے جیسے کمزور انسان کو عام طور پر ہفتہ ہفتہ دو دو ہفتہ نزلہ اور زکام رہتا ہے۔لیکن ایک اچھی صحت والے انسان کے متعلق طب والے لکھتے ہیں کہ اس کی میعاد تین دن ہوتی ہے۔