خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 9

$1955 9 خطبات محمود جلد نمبر 36 يَارَسُوْلَ اللہ ! جھوٹ کے چھوڑنے سے سارے عیوب چھوٹ گئے۔میں جب بھی کوئی غلطی کرنے لگتا تو خیال آتا تھا کہ نہیں لوگوں کو کیا جواب دوں گا۔اگر سچ بولوں گا تو لوگ بُرا بھلا کہیں گے۔اور اگر جھوٹ بولا تو اپنا عہد توڑوں گا۔اس طرح محض جھوٹ نہ بولنے کی برکت سے میں سب عیوب سے نجات پا گیا ہوں 5۔اسی طرح اگر تم اس سال محض یہ عہد کر لو کہ ہم نے محنت کرنی ہے اور ہماری محنت سے ہی اعلیٰ نتائج پیدا ہوں گے۔اور اگر ہمارے کسی کام کے اعلی نتائج پیدا نہ ہوئے تو ہمیں اقرار کرنا ہوگا کہ ہم نے محنت نہیں کی یا کوئی حماقت کی ہے جس کی وجہ سے ہماری محنت کا صحیح نتیجہ نہیں نکلا تو تمہاری کا یا پلٹ سکتی ہے۔پس تم یہ سال اس نئے ارادہ اور عزم سے شروع کرو۔اس کے نتیجہ میں تم اگلا سال اس سے بھی نیک اور اعلیٰ ارادہ سے شروع کرو گے۔اور تم اپنے ایمانوں میں ایسی پختگی دیکھو گے جس کو کوئی شخص تو ڑ نہیں سکے گا۔“ الفضل 26 جنوری 1955ء) 1 : ڈھاک کے تین پات ( کہاوت) : بے نتیجہ، لا حاصل ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد دہم صفحہ 211۔کراچی جنوری 1990ء) 2: الشعراء:81 3 وَلَا تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِقُوَّةٍ أَنْكَاثًا (نحل: 93) هود : 108 5 تفسیر کبیر رازی جلد 8 صفحہ 419 مطبوعہ قاہرہ 2012ء۔زیر آیت سورۃ توبہ آیت : 119 يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصُّدِقِيْنَ