خطبات محمود (جلد 36) — Page 252
$1955 252 خطبات محمود جلد نمبر 36 صلى الله میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے آگے اور پیچھے فرشتوں کا ایک لشکر ہوتا تھا 5۔اور فرشتوں کے آپ کے آگے پیچھے ہونے کے یہی معنے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺے خدا تعالیٰ کی صفات کو ظاہر کرنے والے ہو گئے تھے۔اور فرشتے چونکہ خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے وجود ہیں اس لیے وہ رسول کریم مے کے ساتھ ساتھ رہتے تھے تا دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کا منشاء کیا ہے۔جب محمد رسول اللہ ﷺ کوئی کام کرتے تو وہ سمجھتے کہ یہی خدا تعالیٰ کا منشا ہے اور وہ بھی وہی کام کرنے لگ جاتے۔اور جب محمد رسول اللہ ﷺ کسی کام سے رُک جاتے تو فرشتے سمجھتے کہ خدا تعالیٰ کا یہ منشاء کی نہیں کہ یہ کام کیا جائے اس لیے وہ بھی اُس کام سے رُک جاتے۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلكِنَّ اللهَ رَى 6 جب محمد رسول الله کنکریوں کی ایک مٹھی بھر کے پھینکی تو فرشتوں نے آپ کو دیکھ کر کہا۔اب خدا تعالی کنکریاں پھینک رہا ہے ہمیں بھی کنکریاں پھینکنی چاہئیں چنانچہ وہ سب کنکریاں پھینکنے لگ گئے۔اب وہ کنکریاں صرف ایک مٹھی بھر نہیں تھیں جو رسول اللہ ﷺ نے پھینکی تھیں بلکہ فرشتوں کی مٹھیاں آپ کے ساتھ چل پڑیں۔ایک مٹھی میں آخر زیادہ سے زیادہ ہزار کنکر ہوں گے پھر ان کنکروں نے آگے پھیلنا بھی تھا اس لیے ممکن تھا کہ وہ کنکر کسی شخص کو لگتے اور کسی کو نہ لگتے۔پس وہ پتھر سب مشرکین کو نہیں لگ سکتے تھے۔مگر جب فرشتے بھی آپ کے ساتھ کنکر پھینکنے لگ گئے تو اس کا یہ نتیجہ ہوا کہ سارے دشمن زخمی ہو گئے اور وہ مرعوب ہوکر میدان سے بھاگ گئے۔پس تم اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کرو اور اُسی سے دعا کرو کہ وہ تمہارے اخلاق کو اس طرح درست کر دے کہ فرشتے تمہارے ساتھ چل پڑیں۔یہ ایک بہت بڑی چیز ہے۔جس کو یہ چیز نصیب ہو جائے وہ کامیاب ہو گیا۔قرآن کریم میں فرشتوں کے متعلق آتا ہے کہ وہ اپنے رب کے حکم سے اُترتے ہیں۔اور رب کا حکم اُسی شخص کے لیے نازل ہوتا ہے جو رب کا ہو جاتا ہے۔اور جب کوئی شخص رب کا ہو جاتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کہہ دیتا ہے کہ اس نے تو اپنے آپ کو میرے ہاتھ میں دے دیا ہے اور چونکہ اس نے اپنے آپ کو میرے ہاتھ میں دے دیا ہے اس لیے مجازی طور پر وہ میں بن گیا ہوں۔اس لیے تم بھی مجازی طور پر اس کو سجدہ کرو یعنی اس کی اطاعت کرو۔جو وہ کرتا ہے وہی تم کرو۔جس سے وہ تمہیں روکتا ہے اُس سے رُک جاؤ۔ہوتے ہوتے ایسا انسان اپنے دشمنوں