خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 176 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 176

$1955 176 خطبات محمود جلد نمبر 36 آنے والا ہے جب یہی غریب دنیا کے بادشاہ ہوں گے اور وقف نہ کر نیوالوں کی آئندہ نسلیں ان پر لعنتیں بھیجیں گی اور کہیں گی خدا تعالیٰ ان کے باپ دادوں کا بیڑا غرق کرے کہ انہوں نے اپنی اولا دکو وقف نہ کیا۔بلکہ وہ دعا کریں گے کہ خدا تعالیٰ ان کے باپ دادوں کو جہنم کے سب سے نچلے حصہ میں لے جائے کہ انہوں نے اپنی اولا د کو دین کی خدمت میں نہ لگایا بلکہ دنیا کمانے کی طرف لگا دیا۔تم میری آواز سے سمجھ سکتے ہو کہ مجھے جوش آگیا ہے اور جوش میں آنا میرے لیے مضر ہے اس لیے میں انہی الفاظ پر اپنا خطبہ ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت میں خدمت دین کا جوش پیدا کرے اور ان کا جوش قیامت تک بڑھتا چلا جائے۔اور وہ ی اُس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں جب تک کہ وہ موجودہ اڑھائی ارب لوگوں کو اور ان کے بعد آنے والے لوگوں کو مسلمان نہ کر لیں۔اور اُس وقت تک سانس نہ لیں جب تک کہ دنیا کا ایک ایک آدمی کلمہ نہ پڑھ لے اور ایک ایک آدمی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجنے لگ جائے۔“ الفضل 29/اکتوبر1955ء) 1: تذکرہ صفحہ 18،17 ایڈیشن چہارم 2 تکیه قبرستان فقیروں کے رہنے کی جگہ۔آرام کی جگہ