خطبات محمود (جلد 36) — Page 177
$1955 177 27 خطبات محمود جلد نمبر 36 اسلام اور سلسلہ کی ترقی ایسے مخلص اور متقی انسانوں سے وابستہ ہے جو خدمت دین کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیں فرموده 7 اکتوبر 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" تحریک جدید کے لیے جماعت جتنا روپیہ دیتی ہے ضرورت تو اس سے بھی زیادہ روپے کی ہے مگر پھر بھی کیا امیر اور کیا غریب سب لوگ اس کے لیے قربانی کر رہے ہیں۔لیکن سلسلہ احمدیہ کا کام روپیہ سے بھی زیادہ انسانوں سے وابستہ ہے اور انسان بھی ایسے جو نیک اور صالح اور مخلص ہوں۔دنیا میں جب کبھی خدا تعالیٰ نے کوئی سلسلہ قائم کیا ہے اُس نے اسے انسانوں سے ہی چلایا ہے اور انسانوں کے ذریعہ ہی اسے ترقی دی ہے۔چنانچہ دیکھ لو حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر انیس سو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ کے ماننے والوں میں اب بھی ایسے انسان پائے جاتے ہیں جو آپ کے لائے ہوئے دین کی خاطر قربانیاں کرتے اور اس کی اشاعت کے لیے جوش رکھتے ہیں۔اس وقت صرف ایک فرقہ کی طرف سے 56000 پادری کام کر رہا ہے۔باقی فرقوں کے پادریوں کو ملا ئیں تو اُن کی تعداد اس سے بہت زیادہ بن جاتی ہے۔اور یہ پادری بھی صرف وہی ہیں جو غیر ممالک میں کام کر رہے ہیں۔اپنے اپنے ملک میں کام کرنے والے