خطبات محمود (جلد 36) — Page 63
$1955 63 خطبات محمود جلد نمبر 36 کوئی شبہ نہیں کہ ہم دوسروں سے زیادہ اچھے ہیں۔کوئی اور قوم ہم سے اچھی نہیں ہو سکتی۔تم اس وقت پہلی صف میں ہو بعد میں تم دوسری صف میں چلے جاؤ تو اور بات ہے کیونکہ ایسے زمانے بھی آتے ہیں کہ پچھلی صفیں آگے آجاتی ہیں۔تم نے دیکھا نہیں کہ بنو امیہ کی حکومت خالص عرب حکومت تھی۔پھر بغداد میں جو حکومت قائم ہوئی وہ عرب اور ایرانی ملی جلی تھی۔پھر بعد میں حکومت دوسری اقوام میں چلی گئی۔پس یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے لیڈر بنا رہے۔لیکن اس وقت وہ بہر حال لیڈر ہے۔اور خدا تعالیٰ نے اسے لیڈر بنایا ہے۔خواہ کوئی چیں کرے یا ہیں کرے، اُسے اچھا لگے یا بُرا لگے۔بہر حال الہی فیصلہ نے اسے قابل ترین بنایا ہے۔اب اگر اپنے آپ کو نا قابل ترین ثابت کرے تو یہ اسکی اپنی حماقت ہے۔پس اگر تم اپنے آپ کو نا قابل ظاہر کر رہے ہو تو ہم یہ تو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ تم نا قابل ہو۔لیکن یہ واقعی ماننے کے لیے تیار ہیں کہ تم نا قابل بن رہے ہو۔“ الفضل 22 فروری 1955ء) :1 صحیح مسلم کتاب السّلام باب التَّدَاوِى بِسَقْيِ الْعَسَلِ۔وہ