خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 64

64 $1955 7 خطبات محمود جلد نمبر 36 اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کا کام ہمارے ذمہ لگایا ہے (فرموده 25 فروری 1955ء بمقام ربوہ ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔و میں نے گزشتہ خطبہ میں جماعت کے دوستوں سے کہا تھا کہ تحریک جدید کے وعدوں میں ابھی 23 ہزار روپے کی کمی ہے جسے انہیں بہت جلد پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔مجھے خوشی ہے کہ میرے اس اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ کمی 23 ہزار سے گر کر سات ہزار پر آگئی ہے۔امید ہے یہ تھوڑی سی کمی بھی چند دنوں میں دور ہو جائے گی۔لیکن اس دوران میں جو حیرت انگیز بات معلوم ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ اس کمی کا بہت بڑا باعث خودر بوہ کی جماعت تھی جس نے تحریک جدید کے وعدوں کی طرف پوری توجہ نہ کی اور سستی سے کام لیا۔معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگ صرف یہاں باتیں سننے کے لئے جمع ہوتے ہیں اور پھر ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔گویا آپ لوگوں کی مثال اُس ہندو کی سی ہے جو سردی کے موسم میں پانی کی گڑوی بھر کر اپنے جسم پر ڈالتا تھا تو خود کود کر آگے چلا جاتا اور پانی پیچھے گر جاتا تھا۔بہر حال یہ چیز ہماری آنکھیں کھولنے والی بن گئی اور افسوس پیدا کرنے والی بھی۔آنکھیں کھولنے والی اس طرح کہ