خطبات محمود (جلد 36) — Page 43
43 $1955 5 خطبات محمود جلد نمبر 36 قانون کی پابندی اور احترام کے متعلق اپنے فرائض کو ان ایام میں زیادہ تعہد اور احتیاط سے پورا کرو (فرموده 11 فروری 1955ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" پچھلے دنوں ایک جماعت کے سیکرٹری کی طرف سے مجھے ایک خط ملا ہے جو بظاہر تو معمولی معلوم ہوتا ہے۔لیکن اُس بات سے جو اُس میں لکھی گئی ہے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سازش یا فتنہ ہے۔اس سیکرٹری نے لکھا ہے کہ میرے پاس سی آئی ڈی کا ایک آدمی آیا اور اس نے ہمدردانہ لہجہ میں کہا کہ آجکل آپ کی جماعت کے خلاف شورش اٹھ رہی ہے۔اس کے مقابلہ کے لیے آپ کی جماعت بھی مناسب تیاری کر رہی ہوگی اور افراد کو اسلحہ کی ٹریننگ دی جارہی ہوگی۔گورنمنٹ چاہتی ہے کہ وہ آپ کی جماعت کے لئے ٹرینینگ کا مناسب انتظام کرائے۔اس لئے اگر ضرورت ہو تو آپ بتائیں میں ٹرینینگ کا انتظام کروا دوں گا۔آخر آپ لوگ اپنی حفاظت کے لئے کچھ نہ کچھ تو کرتے ہی ہوں گے۔ہم مزید مدد دینے کے لئے تیار ہیں۔اس سیکرٹری نے مجھے لکھا ہے کہ میں نے اُس سے کہا کہ ہماری جماعت کو اس قسم کی باتوں سے کوئی