خطبات محمود (جلد 36) — Page 44
$1955 44 خطبات محمود جلد نمبر 36 تعلق نہیں اور نہ ہی ہمارے ذہن میں اس قسم کی کوئی سکیم ہے۔اس پر اُس آدمی نے کہا پھر بھی آپ کی جماعت کو ان باتوں کی ضرورت ہے۔اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو آپ مجھے اطلاع دیں میں انتظام کرا دوں گا۔یہ کہہ کر وہ چل دیا۔اب بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کوئی ہمدرد شخص تھا جو اپنی ہمدردی کے جذبہ کے ماتحت آیا۔اور جماعت کے ایک عہدہ دار سے اس نے کہا کہ آپ کی جماعت خود حفاظتی کی تدابیر کر رہی ہوگی۔اگر خود حفاظتی کے سلسلہ میں مدد کی ضرورت ہو تو ہم آپ کی مدد کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔لیکن یہ بات ایک دوسرے لحاظ سے غیر معقول بھی ہے۔اس لئے کہ اگر گورنمنٹ کو جماعت احمد یہ سے ہمدردی ہوتی اور وہ ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتی تو وہ جماعت کے مرکز سے کہتی کہ آپ کی جماعت کے خلاف شورش اٹھ رہی ہے، آپ لوگ بھی اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کریں۔ہم سکھانے والے مہیا کرتے ہیں وہ آپ کے افراد کو اسلحہ کی ٹریننگ دیں گے تا کہ خطرہ کے وقت آپ اپنی حفاظت کا انتظام کر سکیں۔لیکن ایسا نہیں ہوا۔نہ گورنمنٹ انگریزی کے وقت میں ایسا ہوا اور نہ جب سے پاکستان بنا ہے سات آٹھ سال کے عرصہ میں ایسا ہوا ہے کہ حکومت نے اپنی رعایا کے ایک حصہ کو دوسرے حصہ کے خلاف تیار کیا ہو۔لیکن فرض کرو اگر کوئی بالا افسر ایسا تھا بھی ، جس نے پرانے طریق کی بجائے نئے طریق کو اختیار کیا تو وہ جماعت کے مرکز سے کہتا کہ ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں نہ کہ ایک دور افتادہ علاقہ میں ایک ایسی جماعت کے سیکرٹری سے یہ بات کہتا جو مرکز سے دو تین سو میل دور ہے۔پس جو کچھ ظاہر کیا گیا ہے چونکہ وہ عقل کے خلاف ہے اس لئے معلوم ہوتا ہے کہ وہ افسر کسی رپورٹ کے نتیجہ میں تحقیقات کرنے کے لئے وہاں گیا تھا۔اُس کو ہدایت ملی ہوگی کہ سنا ہے احمدی لوگ دشمن کے مقابلہ کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔تم اس کی تحقیق کرو۔چونکہ تحقیقات کے کئی طریق ہوتے ہیں۔ہمارے ہاں پولیس بھی تحقیقات کے سلسلہ میں کئی طریق اختیار کرتی ہے۔یورپ میں تو اس کے متعلق کئی کتا بیں چھپی ہوئی ہیں۔کبھی تو پولیس نوکروں کے ذریعہ راز معلوم کرتی ہے کبھی محکمہ کے لوگوں کے ذریعہ سے بھید تک پہنچنا چاہتی ہے اور کبھی جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر بیان کیا تھا اپنے ایجنٹ پر وود کیوٹر (PROVOCATEUR) کے ذریعہ اصل بات معلوم کرتی ہے۔یہ ایجنٹ لوگوں کے