خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 211 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 211

$1955 211 خطبات محمود جلد نمبر 36 میں لگے رہو۔تم دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ لوگوں کے دماغوں میں اثر پیدا کرے، تمہیں بلند حو صلے بخشے ،تمہیں قوی اور شجاع بنائے تمہیں وہ طریق سکھائے جس کے نتیجہ میں لوگ تمہاری بات مان لیں۔دیکھو! حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بھی یہی دعا کی تھی۔وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي -2۔اے خدا! جو کام تو نے میرے سپر د کیا ہے میں اُسے ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔لیکن تو جانتا ہے کہ میری کوشش سے کچھ نہیں بنے گا اس لیے تو آپ میری زبان کی گرہیں کھول تا کہ لوگ میری بات سمجھنے لگ جائیں۔کیونکہ جو لوگ میری بات سمجھنے لگ جائیں گے وہ آہستہ آہستہ میری بات ماننے کے لیے بھی تیار ہو جائیں گے۔پس یاد رکھو کہ جس مبلغ کے ذریعہ ہزاروں لوگ جماعت میں داخل نہیں ہوتے وہ مغضوب علیہ ہے۔اور وہ واقف لِلہ نہیں بلکہ واقف لِلشَّيْطَانِ ہے۔پس تم دعاؤں میں لگ جاؤ اور ظاہری علوم بھی حاصل کرنے کی کوشش کرو۔کیونکہ ظاہری علوم بھی بڑے کام کی چیز ہیں۔لیکن اس کے ساتھ تمہاری راتیں اور تمہارے دن دعاؤں میں صرف ہونے چاہئیں تا کہ جو فقرہ بھی تمہارے منہ سے نکلے وہ اپنے اندر اثر رکھتا ہو۔اور اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ تمہارے پیچھے چلے آئیں اور دین کے فوارے تمہارے منہ سے نکل پڑیں اور تم اللہ تعالیٰ کی بشارتیں اپنے کانوں سے سنو۔دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا کیا بشارتیں ملی تھیں۔آج یہ حالت ہے کہ بیماری کی وجہ سے میرے دل پر گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے۔حالانکہ تم اتنی بڑی تعداد میں میرے سامنے بیٹھے ہوئے ہو۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی اکیلے تھے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو فرمایا۔" میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا 3" اسی طرح اُس نے آپ کو بشارت دی کہ "میں تجھے بہت برکت دوں گا۔یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔"4 اور پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچا دیا۔یہ سب کچھ آپ کی انسابت اور توجہ الی اللہ کی وجہ سے ہوا۔اگر تمہارے اندر بھی اسی قسم کا یقین پیدا ہو جائے اور تم بھی خدا تعالیٰ کی طرف جھکو تو اسی طرح خدا تعالیٰ کی تائید تم میں سے بھی ہر ایک کو حاصل ہوگی اور دنیا بھی تمہیں ملے گی اور دین بھی تمہیں ملے گا۔