خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 212 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 212

خطبات محمود جلد نمبر 36 212 $1955 دیکھو ! بعض اوقات کتنے چھوٹے چھوٹے فقرات ہوتے ہیں جو بڑی شان سے پورے ہو جاتے ہیں۔الفضل کی فائلیں لائبریری میں موجود ہیں۔تم اُن میں سے دیکھ لو۔آج سے قریباً پانچ سال قبل مجھے خدا تعالیٰ نے الہاماً بتایا تھا کہ " سندھ سے پنجاب تک دونوں طرف متوازی نشان دکھاؤں گا۔" اور میں نے کہا تھا کہ جس وقت یہ الہام ہو رہا تھا میرے دل میں ساتھ ہی ڈالا جاتا تھا کہ متوازی کا لفظ دونوں طرف کے ساتھ لگتا ہے۔اور دونوں طرف سے مراد یا تو دریائے سندھ کے دونوں طرف ہیں یا ریل یا سڑک کے دونوں طرف ہیں جو کراچی اور پاکستان کے مشرقی علاقوں کو ملاتی ہے۔5 اب دیکھ لو پانچ سال کے قلیل عرصہ میں ملک میں دو دفعہ خطر ناک طوفان آچکے ہیں۔یہاں تک کہ اس سیلاب پر غیر احمدی بھی پکارا ٹھے ہیں کہ یہ طوفانِ نوح کے طوفان کی طرح تھا۔یہ کتنا شاندار نشان ہے جو خدا تعالیٰ نے دکھایا اور الہام کے کتنے واضح الفاظ ہیں کہ " سندھ سے پنجاب تک دونوں طرف متوازی نشان دکھاؤں گا۔" پھر دیکھ لوکس طرح پانچ سال میں متواتر دو دفعہ خطر ناک طوفان آئے جن سے سندھ سے لے کر پنجاب تک کے سب علاقے متاثر ہوئے۔پچھلے پچاس سال میں ایک دفعہ بھی اس قسم کا کوئی طوفان نہیں آیا تھا۔لیکن اب پانچ سال کے عرصہ میں دو دفعہ خطر ناک طوفان آچکے ہیں جولوگوں کی تباہی کا باعث بنے ہیں۔مگر یا درکھو ہمارا خدا قادر ہے۔اگر وہ سندھ سے پنجاب تک اتنے قہری نشان دکھا سکتا ہے تو وہ تبشیری نشان بھی دکھا سکتا ہے۔اُس کا قبضہ صرف دریائے سندھ اور پنجاب کے دریاؤں پر ہی نہیں بلکہ دل بھی اُس کے قبضہ قدرت میں ہیں۔وہ اگر دریائے سندھ اور پنجاب کے کناروں کو تو ڑسکتا ہے تو وہ دلوں کو کیوں نہیں تو ڑسکتا۔وہ بے شک ایسا کر سکتا ہے۔لیکن ضرورت ہے کہ تم دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ کے سامنے جھکو۔اور اس بات پر کبھی خوش نہ ہو کہ ایک شخص بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہو گیا ہے۔بلکہ تمہیں خوشی کا احساس اُس وقت ہونا چاہیے جب احمدیت میں داخل ہونے والوں کی تعداد سینکڑوں اور ہزاروں تک پہنچ جائے۔میں نے ایک دفعہ جماعت کو توجہ دلائی کہ ہر احمدی کو سال میں کم سے کم ایک احمدی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔اس پر مولوی محمد عبد اللہ صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام