خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 125 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 125

خطبات محمود جلد نمبر 36 125 $1955 اس میں حرج کیا ہوا۔وہ آپ کی بیویوں کو جوانی کی حالت میں دیکھ چکا تھا اور اب تو وہ بڑی عمر کی ہو چکی تھیں۔اس عمر میں اگر رسول کریم ﷺ نے اپنی کسی بیوی کے منہ سے نقاب الٹ دیا تو چاہے وہ کتنا ہی کمزور ایمان والا شخص ہو اُس کے ایمان کو بچانے کے لیے آپ کا نقاب الٹ دینا بالکل بے حقیقت بات تھی۔کیونکہ اس بیوی کو اُس نے جوانی کے دنوں میں بھی دیکھا ہوا تھا اور اب تو وہ بڑی عمر کی ہو چکی تھیں۔جوانی میں سو دفعہ دیکھنے والے شخص کے سامنے اگر آپ نے بڑھاپے میں اپنی ایک بیوی کے منہ سے اُس کا ایمان بچانے کے لئے تھوڑی دیر کے لیے پردہ اٹھا دیا تو آپ نے بڑی چیز کو چھوٹی چیز پر قربان نہیں کیا بلکہ چھوٹی چیز کو بڑی چیز کے لیے قربان کیا۔اس جواب سے وہ خوش ہو گیا اور کہنے لگا کہ اب میری سمجھ میں یہ بات آگئی ہے۔غور کرو کہ یہ کتنا بڑا تغیر ہے کہ یا تو یہ کہا جاتا تھا کہ چونکہ اسلام پردہ کا حکم دیتا ہے اس لیے جھوٹا ہے۔اور یا یہ کہا جاتا ہے کہ محمد رسول اللہ ﷺ نے رات کے وقت ایک شخص کا ایمان بچانے کے لیے اپنی بیوی کے منہ سے ایک منٹ کے لیے بھی نقاب کیوں اتارا۔اسی طرح ایک ڈچ عورت جو ایک مصری سے بیاہی ہوئی ہے ہالینڈ میں مجھے ملی۔اُس نے بتایا کہ جب پادری اعتراض کرتے ہیں کہ ایک سے زیادہ بیویاں کرنا سخت ظلم ہے تو میں انہیں کہا کرتی ہوں کہ بے شرمو ! تم نے تو بیوی نہیں بننا۔بیوی تو ہم نے بننا ہے۔تم کون ہوتے ہو اعتراض کرنے والے۔اگر یہ ظلم ہے تو اس کی شکایت ہمیں ہونی چاہیے۔تم تو مرد ہو تمہیں کیوں شکایت ہے۔پھر میں کہتی ہوں کہ اسلام میں تو یہ بھی حکم ہے کہ انصاف سے کام لو۔اگر مرد انصاف کریں تو مجھے یا کسی اور عورت کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔وہ دو چھوڑ دس عور تیں کر لیں تمہارا کیا حق ہے کہ تم اس پر شور مچاؤ۔میں نے یہی واقعہ اُس کو سنایا تو وہ کہنے لگا آپ ہالینڈ کی بات کرتے ہیں۔میں لندن میں سے دس ہزار عورت ایسی دکھا سکتا ہوں جو اس بات کے لیے تیار ہے کہ مرد اگر انصاف سے کام لیں تو بے شک وہ کئی شادیاں کر لیں۔لیکن مشکل یہ ہے کہ ہمارے ملک میں اخلاق اتنے بگڑ چکے ہیں کہ اچھے خاوند میسر ہی نہیں آتے۔اب دیکھو یہ کتنا بڑا تغیر ہے۔جو اُن میں پیدا ہو رہا ہے۔اسی طرح کئی لوگ مجھے ملے جنہوں نے کہا کہ ہم نے ہیں میں تمہیں میں سال سے شراب نہیں پی۔یہ کتنا عظیم الشان انقلاب ہے