خطبات محمود (جلد 36) — Page 99
$1955 99 17 خطبات محمود جلد نمبر 36 نوجوان اس رنگ میں سلسلہ کی خدمت کریں کہ اسلامی لٹریچر کی زیادہ سے زیادہ اشاعت ہو سکے (فرموده 22 جولائی 1955ء بمقام مسجد لندن) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اگر چہ یہاں پر اکثر دوست اردو سمجھنے والے ہیں اس لئے میں خطبہ تو اردو میں دوں گا مگر انگریزی بولنے والوں کے لئے میں نے عزیزم خلیل احمد ناصر کو کہا ہے کہ وہ بعد میں اختصار کے ساتھ انگریزی میں ترجمہ کر دیں۔مجھے ساڑھے تین بجے ڈاکٹر کے پاس پہنچنا ہے اس لئے میں اس وقت مختصر انو جوانوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔عید کی تقریب قریب آرہی ہے۔ایسے موقع پر تمام نو جوانوں کو بالعموم اور طالب علموں اور اُن مبلغین کو جو اب یہاں مقیم ہوں گے بالخصوص توجہ کرنی چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو خدمت کے لیے پیش کریں۔مرکز میں سالانہ جلسہ کے موقع پر قریباً پچاس ہزار مہمان ہر سال آتے ہیں جن کے لیے مرکز میں رہنے والے احباب سارا انتظام کرتے ہیں۔یہاں پر ایسے موقع پر نہ تو اتنے آدمی ہوں گے اور نہ ہی اتنا کام کوئی وجہ نہیں کہ اگر یہاں پر رہنے والے نو جوانوں کے ماں باپ جو قربانی