خطبات محمود (جلد 36) — Page 75
$1955 15 75 11 خطبات محمود جلد نمبر 36 ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ جس غرض کے لئے ہم آئے ہیں اللہ تعالیٰ اُس کو پورا کرے فرموده 13 مئی 1955ء بمقام زیورچ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔" ہم نے ایک مجبوری کی وجہ سے یورپ کا سفر اختیار کیا ہے۔لیکن ہمیں اس کو یاد رکھنا چاہیے کہ لاکھوں آدمی پاکستان میں ہمارا انتظار کر رہا ہے اور بے تابی کے ساتھ ہمارا منتظر ہے۔ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ جس غرض کے لئے ہم آئے ہیں اللہ تعالیٰ اس کو پورا کرے۔ساتھ ہی یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ وہ جلد ہمیں واپس لے جائے تا اُن لوگوں کی تکلیف کا ازالہ ہو جو ہمارا انتظار کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ اُن کے دلوں پر مرہم رکھے۔“ ( الفضل 26 مئی 1955ء)