خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 314 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 314

خطبات محمود جلد نمبر 36 314 $1955 اگر آپ بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ دنیا میں اسلام کی اشاعت ہو تو آپ بھی ہماری مدد کریں اور حسب توفیق دو روپے، پانچ روپے، دس روپے یا سو روپے دیں۔اس طرح تبلیغ اسلام میں آپ بھی شریک ہو جائیں گے اور آپ بھی کہہ سکیں گے کہ ہم یورپ میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔پھر چاہے وہ تمہیں ایک پیسہ بھی دے لے لو۔بلکہ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ وہ تمہیں گالی بھی دے تو تم اس کی پروا نہ کرو اور سمجھو کہ اس کے بدلہ میں خدا تعالیٰ کے فرشتے تمہارے لیے دعا کریں گے۔اگر تم یہ کوشش شروع کر دو تو تم دیکھو گے کہ خدا تعالیٰ تمہارے کام میں کس طرح برکت پیدا کر دیتا ہے اور پھر اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ تمہیں خود بھی اخبارات اور سلسلہ کے لٹریچر کا مطالعہ کرنا پڑے گا اور انہیں بتانا پڑے گا کہ تمہارے کہاں کہاں مبلغ ہیں اور وہ کیا کام کر رہے ہیں۔گویا اس طرح نہ صرف سلسلہ کی تبلیغ وسیع ہوگی بلکہ دوسرے لوگوں کے دل بھی صاف ہوں گے اور خدا تعالیٰ ایک دن اُنہیں قبول حق کی توفیق دے دے گا۔ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ تم پاگلوں کی طرح کام شروع کر دو۔میں ایک دفعہ گوجرانوالہ میں تبلیغ کے لیے گیا تو ایک بہت بڑے لیڈر نے اصرار کیا کہ میں اُس کے ہاں ٹھہروں۔انتظام تو جماعت کا ہی تھا مگر اُس نے رہائش کے لیے اپنی کوٹھی دے دی۔ایک دن وہ میرے پاس آیا۔اُس وقت اُس نے فقیروں کا سا لباس پہنا ہوا تھا۔مجھے کہنے لگا اب آپ مجھے اجازت دیں میں آٹا مانگنے چلا ہوں۔وہ اُس وقت ڈپٹی کے عہدہ پر تھا۔میں نے اُس سے کہا ڈپٹی صاحب ! آپ نے یہ کیا کہا ہے؟ وہ کہنے لگے میں نے ایک سکول جاری کیا ہوا ہے اُس کے اخراجات مہیا کرنے کے لیے میں لوگوں سے آٹا مانگنے چلا جاتا ہوں۔ممکن ہے لوگ اُسے ڈپٹی سمجھ کر زیادہ آٹا دے دیتے ہوں اوروں کو چٹکی چٹکی دیتے ہوں اور اُسے مٹھی بھر دے دیتے ہوں۔لیکن بہر حال اُس آٹے سے جو رقم اُسے ملتی تھی اُس سے وہ ایک ہائی سکول کے اخراجات پورے کرتا تھا۔مگر اس کے ساتھ ہی بعض خبیث الطبع لوگ اس قسم کے نیک کام کرنے والوں پر بھی اعتراض کر دیتے ہیں۔اُس ڈپٹی کا ایک بیٹا وزیر بھی رہا ہے اور پھر وہ مشہور وکیل ہے اور کانسٹی ٹیوٹ اسمبلی کا ممبر بھی ہے اور اُس کا دوسرا بیٹا کسی محکمہ کا ڈائریکٹر تھا اور خود وہ ڈپٹی تھا۔لیکن جب وہ قوم کے مفاد کی خاطر اپنے عہدہ اور وجاہت کی