خطبات محمود (جلد 36)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 217 of 338

خطبات محمود (جلد 36) — Page 217

خطبات محمود جلد نمبر 36 217 $1955 پس اپنے اندر تغیر پیدا کرو اور مالی اور جانی قربانی کی عادت ڈالو۔کئی لوگ اس خیال میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ہم دنیوی ملازمتیں کریں گے تو آمد زیادہ ہوگی اور اس طرح ہم چندہ بھی زیادہ مقدار میں دے سکیں گے۔جن لوگوں کا یہ خیال ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُنہیں دین کی خدمت کی توفیق ہی نہیں ملتی۔احمدیت کے ایک فدائی خاندان کا ایک نو جوان واقف زندگی تھا۔اُس نے یہ کہہ کر چھٹی لی کہ وہ باہر جا کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس کے بعد وہ پھر دین کی خدمت کے لیے آگے آجائے گا۔میں جانتا تھا کہ یہ شخص وقف سے بھاگ رہا ہے۔لیکن جھوٹے کو گھر تک پہنچانے کے لیے میں نے اُسے رخصت دے دی۔جب میں انگلستان گیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا کمانے کے سوا اُس کی اور کوئی غرض ہی نہیں۔انگلستان کے مبلغ نے مجھ سے شکایت کی کہ وہ چندہ ادا نہیں کرتا۔جب میں نے اُسے ملامت کی تو اس نے کہا چھیلی غلطی معاف کر دیں آئندہ کے لیے میں باقاعدہ چندہ ادا کروں گا۔اور بقایا کی ادائیگی کے لیے اُس نے فوراً ایک چیک لکھ کر دے دیا۔اب ہمارے مبلغ کا خط آیا ہے کہ جب ہم بنک کے پاس وہ چیک لے کر گئے تو معلوم ہوا کہ وہ اپنا سارا روپیہ نکلوا کر خرچ کر چکا ہے۔اب تم دیکھ لو کہ اُس شخص کا یہ خیال کس قدر جھوٹا تھا کہ وہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے بعد دین کی خدمت کے لیے آجائے گا۔رسول کریم ﷺ کی زندگی کا ہر لحہ اسلام کی خدمت کے لیے وقف تھا۔آپ نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں فلاں تعلیم حاصل کرلوں تب میں اسلام کی خدمت کروں گا۔پھر میں کیسے مان لوں کہ کوئی شخص اپنے اس قول میں سچا ہے کہ میں پہلے بیرسٹر بن لوں تب دین کی خدمت کروں گا۔وہ شخص اپنے قول میں یقیناً جھوٹا ہے۔مگر یا درکھو یہ چیز بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔اپنے زور سے حاصل نہیں ہوسکتی۔میں اپنے گھر میں دیکھتا ہوں کہ میاں بشیر احمد صاحب نے شروع سے ہی اپنی زندگی دین کی خدمت کے لیے وقف کی ہوئی ہے۔ایم اے کرنے کے بعد وہ اب تک دین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔اور شروع دن سے ہی انہوں نے میرے ساتھ کام کیا ہے۔میاں شریف احمد صاحب بھی میرے بھائی ہیں لیکن انہوں نے دین کی خدمت کی طرف کم توجہ کی ہے۔وہ دین کی خدمت سے بھاگے تو نہیں۔جو کام انہیں دیا گیا وہ سرانجام دیتے رہے لیکن میاں بشیر احمد صاحب کی طرح