خطبات محمود (جلد 36) — Page 186
$1955 186 خطبات محمود جلد نمبر 36 ایسی عورتیں ہیں جو فاقہ زدہ مردوں کے ساتھ نباہ کر سکیں۔بلکہ اگر کوئی مرد دین کے لیے فاقہ پر آمادہ کی بھی ہو جائے تو اس کی عورت فوراً کہہ اٹھے گی تو احمق ہے۔جب حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام کے خاندان کے بعض افراد نوکریوں کے پیچھے پھر رہے ہیں تو تو کیوں یہاں بیٹھا ہے ؟ کیا ؟ تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پوتوں سے بھی زیادہ عقلمند ہے؟ بے شک ہماری جماعت میں ایسے بھی نوجوان ہیں جو اس قسم کی بیویوں کو جواب دیں گے کہ تو شیطان ہے جو مجھے دین کی خدمت سے روک رہی ہے۔کیا تو مجھ کو بھی جہنم میں گرانا چاہتی ہے؟ لیکن اس قسم کے نو جوان اور اس قسم کی عورتیں جماعت میں کتنی ہیں؟ اگر جماعت میں حضرت خدیجہ جیسی عورتیں ہوں جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا تھا کہ كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَ تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَ ائِبِ الْحَقِّ 4 یعنی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔خدا تعالیٰ آپ کو کبھی ضائع نہیں کرے گا۔آپ رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتے ہیں، بے کس و بے یارو مددگار لوگوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں ، وہ اخلاق جو دنیا سے مٹ چکے ہیں وہ آپ کی ذات کے ذریعہ دوبارہ قائم ہورہے ہیں ، مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔تو یہ عارضی مصائب یقیناً دور ہو جائیں اور جماعت کی قربانیوں کا معیار بہت بڑھ جائے۔پچھلے دنوں مجھے ایک بڑی خوش کن خبر معلوم ہوئی۔ہمارے دفتر والے بعض دفعہ بیرونی مبلغین کو خرچ بھیجنے میں سستی کر جاتے ہیں اور باہر کام کرنے والوں پر ظلم کرتے ہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض اوقات ایکسچینج نہیں ملتا۔لیکن اگر باہر کی جماعتیں کوشش کریں تو ایکسچینج حاصل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔بہر حال ہمارے باہر کام کرنے والے مبلغین کو بعض اوقات کئی کئی ماہ تک خرچ نہیں جاتا۔ہمارا اس وقت جرمنی کا جو مبلغ ہے وہ تو اپنے آپ کو ولی اللہ نہیں سمجھتا لیکن میں اُسے ولی اللہ سمجھتا ہوں۔اُس کی صحت خراب ہے، انتڑیاں کمزور ہیں اور ذرا سے صدمہ سے اُس کی بھوک بند ہو جاتی ہے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ جرمنی میں جو احمدی ہورہے ہیں وہ خدا تعالیٰ خود اُس کی طرف لا رہا ہے۔ورنہ اُس کے جسم میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ زیادہ کام کر سکے۔ایک دفعہ دفتر والوں نے اسے خرچ نہ بھیجا جس کی وجہ سے وہ مکان کا کرایہ ادا نہ کر سکا۔